براؤزنگ ٹیگ

#privatization

پی آئی اے نجکاری؛ 202ارب روپے کا خسارہ نئی کمپنی کو منتقل ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان انٹرینشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے اثاثوں اور خسارے کی تقسیم کا فریم ورک تیار کر لیا گیا ۔نجکاری کے بعد 146ارب کے اثاثے اور 202 ارب روپے کا خسارہ نئی کمپنی کو منتقل ہوگا۔ قومی ایئر لائن کے اثاثوں اور خسارے کو پی آئی اے اور ہولڈنگ کمپنی میں تقسیم کر دیا گیا، نئی کمپنی 55 ارب 70کروڑ خسارے سے پی آئی اے آپریشن کا آغاز کرے گی۔حکومت کی جانب سے پی آئی اے اثاثوں کی مجموعی مالیت 171ارب 43کروڑ روپے ظاہر کر دی گئی۔ نجکاری کا عمل مکمل ہوتے ہی پی آئی اے اثاثوں کے…

پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے چھ کمپنیوں کے کنسورشیم نے پری کوالیفائی کر لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)کی نجکاری کے لیے6 کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا۔ وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان کی سربراہی میں ہونے والے نجکاری کمیشن بورڈکے اجلاس میں عبدالعلیم خان نےکہا کہ خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی شفاف اور تیز نجکاری یقینی بنائیں گے۔ وزیر نجکاری علیم خان نے ہدایت کی کہ نجکاری کاعمل میڈیا پر براہ راست…

پنجاب کے 168کالجز کی نجکاری کا فیصلہ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پنجاب بھر میں 550 کالجوں میں سے کل 168 کالجوں کی نجکاری کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین تعلیم اور تعلیمی اداروں کے شدید تحفظات کے باوجود پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں کے بعد سرکاری کالجوں کی نجکاری کا آغاز کر دیا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کے تقریباً 37 کالجوں کو نجکاری کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔ صوبے بھر میں 550 کالجوں میں سے کل 168 کالجوں کی نجکاری کی جائے گی۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایل اے) نے سرکاری کالجز کو غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز)…

پی آئی اے کی نجکاری کے لئے پری کوالیفکیشن رواں ماہ مکمل ہو جائے گی۔ وزیر اعظم کو بریفنگ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے پری کوالیفکیشن کا عمل مئی کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ روزویلٹ ہوٹل کی فروخت پر مشاورت جاری ہے۔ یہ بات وزیراعظم محمد شہباز شریف کونجکاری کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی بریفنگ کے دوران بتائی گئی ہے ۔ اس موقع پر شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم نے پی آئی اے کے لیے بولی سمیت نجکاری کے عمل کو براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا۔ یہ لائیو کوریج دیگر اداروں کی نجکاری کے مراحل تک بھی پھیلے گی۔ 2024-2029…

وزیر اعظم کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے اسٹریٹجک ریاستی ملکیتی اداروں کے علاوہ دیگر تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے امور کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کی طرف سے نجکاری پروگرام 2029-2024 کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔ اجلاس کو حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے پری…

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے: وزیر خزانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام پری بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی، انرجی اور پرائیویٹائزیشن پر کام کرنا ہے، ہم نے کہیں نہ کہیں سے ٹیکس نیٹ کا آغاز کرنا ہے، تاجروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایجنڈے میں نجکاری شامل ہے ،اس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بھی ہوگی، ایسی کوئی بات…

اسلام آباد میں پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس کا دوسرا روز

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس میں آج بزنس ٹو بزنس بات چیت ہو گی۔سعودی نائب وزیر سرمایہ کی سربراہی میں 50 ارکان پر مشتمل ایک تجارتی وفد اتوار کو پاکستان پہنچا۔ سعودی وفد میں آئی ٹی، ایوی ایشن، تعمیرات، ٹیلی کام، توانائی، مائئنگ، زراعت اور انسانی وسائل کی تقریباً 30 سعودی کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی…

پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے ایک اہم پیشرفت میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی قانونی علیحدگی کی منظوری دے دی ہے جو کہ سب سے پیچیدہ تنظیم نو کے اقداممیں سے ایک ہے۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی آئی اے کے نان کور اثاثوں اور واجبات کی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو منتقلی کے لیے تنظیم نو کی اسکیم کی منظوری 3 مئی کو دی گئی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX)، وزارت خزانہ اور…

نجکاری کی فہرست میں مزید 6سرکاری ادارے شامل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کے نجکاری کمیشن نے حکومت کو نقصانات سے بچانے اور آمدنی پیدا کرنے کے لیے مزید چھ سرکاری اداروں کو نجکاری کی فعال فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ وزارت نجکاری کی وفاقی کابینہ کی کمیٹی کو ارسال کی گئی رپورٹ کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کا 218 واں اجلاس وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری و مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن اسلام آباد میں منعقد ہوا۔جس میں بورڈ نےنجکاری کی فہرست میں چھ نئے سرکاری اداروں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ (پی ایل آئی سی ایل)،…

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اہلیت کے معیار کی منظوری ،بولی دہندہ کے کاروبار کی مالیت 30 ارب لازمی قرار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اہلیت کی منظوری دیدی گئی ۔ خریداروں کیلئے کاروباری کی مالیت 30 ارب روپے لازمی قرار دیدی گئی ۔ پاکستان نے ممکنہ خریداروں کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں زیادہ تر حصص حاصل کرنے کے لیے اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی، خریدار کے لیے کم از کم 30 ارب روپے یا 100 ملین ڈالر کی خالص مالیت کی ضرورت طے کی۔ نجکاری کمیشن کے بورڈ نے ممکنہ بولی دہندگان کے لیے پری کوالیفکیشن کے معیار کی منظوری دی اور ایک پری کوالیفیکیشن کمیٹی بھی تشکیل…

پی آئی اے کی نجکاری کی راہ میں حائل آخری رکاوٹیں دور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت، ملکی بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں (DFIs) نے پی آئی اے کے تجارتی قرضوں کے مذاکرات کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں، جس سے قومی پرچم بردار ادارے کی نجکاری کی راہ میں حائل آخری رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ انتظامات کے تحت، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کمپنی لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کا کمرشل ڈومیسٹک قرضہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو منتقل کیا جائے گا، جسے وفاقی حکومت نے سابق کی قانونی تنظیم نو کے حصے کے طور پر قائم کیا تھا۔ پی آئی اے سی ایل کی طرف سے جاری کردہ…

پی آئی اے کا نجکاری سے پہلے طیاروں کے اضافی اسپیئر پارٹس فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پی آئی اے انتظامیہ نے نجکاری سے قبل طیاروں کے اضافی اسپیئر پارٹس فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کا نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ کیا ہے، جبکہ فروخت کئے جانے والے پرزوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں ہیں۔فروخت کیے جانے والوں میں بوئنگ 737،بوئنگ 707، فوکر، سیسنا طیاروں کے پرزے شامل ہیں۔پرزوں کی فروخت کیلئے ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پرانے طیاروں کے پرزے فروخت کے لیے پیشکش طلب کرلی ہیں۔ ٹینڈر کیلئے درخواست 29 اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ یاد رہے اس سے…

پی آئی اے سمیت خسارے کا شکار اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کیا جائے، نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور خسارے کے شکار دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس کو پی آئی اے کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیرِ اعظم نے پی آئی اے کے معاملات پر فیصلہ سازی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے اور قومی اداروں کا خسارہ ان…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More