ترکیہ دفاع ایک قدم اور آگے،دنیا کا پہلا ڈرونز بردار جہاز میں کتنے جہاز لے جا سکتا ہے؟
انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکیہ دفاعی مصنوعات کی تیاری میں دنیا بھر میں اہم مقام حاصل کرتا جا رہا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز کیریئر ٹی سی جی انادولو کو مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے۔ ٹی سی جی انادولو بحری جہاز ہیلی کاپٹر، گاڑیاں، جنگی جہاز لےجانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول شپ یارڈ میں ڈرونز کیریئر کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹی سی جی انادولو ہمیں ضرورت پڑنے پر دنیا کے ہر کونے میں فوجی اور انسانی مشن میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ جہاز ترکیہ کی علاقائی قیادت کی…