براؤزنگ ٹیگ

#saudiarabia

وزٹ ویزا کے حامل افراد کیلئے حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی

ریاض(پاک ترک نیوز) وزٹ ویزا رکھنے والے سعودی عرب کے مسافروں کو حج سیزن کے دوران مقدس شہر مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ مکہ مکرمہ میں مناسک حج ادا کرنے کا ارادہ رکھنے والے کسی بھی شخص کو اجازت نامہ ساتھ لانا لازمی ہے کیونکہ وزٹ ویزے پر حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا اور بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پابندی 23 مئی سے 21 جون تک نافذ رہے گی۔ وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں…

سعودی عرب کا بھی الیکٹرک فلائنگ ٹیکسی کیلئے آرچر ایوی ایشن سے معاہدہ

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے الیکٹرک فلائنگ ٹیکسی کیلئے آرچر ایوی ایشن سے معاہدہ کرلیا ۔ الیکٹرک ایئر ٹیکسی کمپنی کی جانب سے اقتصادی اور علاقائی حریف متحدہ عرب امارات کے ساتھ شراکت داری کے اعلان کے بعد سعودی عرب نے آرچر ایوی ایشن سے تعاون کرنا شروع کر دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان خطے کا سب سے بڑا مرکز بننے کا مقابلہ بڑے اخراجات کا باعث بن رہا ہے جس سے آرچرز جیسی نئی کمپنیوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ پچھلے مہینے آرچر نے ابوظہبی انوسٹمنٹ آفس کے ساتھ ملٹی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے…

حج کی آمد، غلاف کعبہ کو3 میٹر اونچا کردیا گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حج کی آمد سے قبل حسب روایت غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا۔ غلاف کعبہ اونچا کرنے کے موقع پر منتظمین ، سعودی حکام اورغلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین سمیت ماہرین اورتربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا۔حرمین شریفین کے امور کی نگراں انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام میں غلاف کعبہ اونچا کرنے کا منظر سیکڑوں عازمین نے دیکھا اوردعائیں کیں۔ غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کا مقصد حج کے دوران اسے کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔ غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپر رہے…

سعودی عرب نے 20 کار ساز کمپنیوں کی درآمدات پر پابندی عائد کردی

جدہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے 20 کار ساز کمپنیوں کی درآمدات پر پابندی لگا دی ہے۔ سعودی عرب کے حکام نے 20 کار ساز اداروں سے مملکت میں گاڑیوں کی درآمد پر پابندی لگا دی کیونکہ وہ مقررہ وقت کے اندر 2024 کی سپلائی پلان جمع کرانے میں ناکام رہے۔ سعودی اسٹینڈرڈز، میٹرولوجی اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن اور سعودی پورٹس اتھارٹی نے جسے ماوانی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے 20 کار ساز اداروں کی مصنوعات پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب کار ساز ادارے مقررہ وقت کے اندر موجودہ سال 2024 کے لیے…

سعودی ولی عہد نیوم نہیں پورا خطے کوترقی دینے کے خواہشمند

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان صرف نیوم نہیں بلکہ مملکت کے ساتھ ساتھ پورے خطے ملک کوترقی دینے کے خواہشمند ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد خواہشمند صرف نیوم نہیں بلکہ پورے خطے کو ترقی دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ 35 بلین ڈالر کی اماراتی خلیج الحکمہ ڈیل - جس میں 11 بلین ڈالر پہلے سے موجود ڈپازٹس تھے - کا حوالہ مصری حکومت نے دیا تھا۔ راس گھمیلا غیر مسخ شدہ زمین کا ایک اعلیٰ قیمت والا اسٹریٹجک وسعت ہے جو تقریباً 860,000 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ سعودی عرب پر امید ہے کہ…

سعودی عرب میں 19ہزار 700سے زائد تارکین وطن ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں 19700 سے زائد تارکین وطن رہائش اور ورک ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت بھر میں 2 مئی سے 8 مئی تک چلائی گئی ایک معائنہ مہم کے دوران مجموعی طور پر 19,710 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ ان میں رہائش سے متعلق 12,961 خلاف ورزیاں، سرحدی حفاظت سے متعلق 4,177 خلاف ورزیاں اور لیبر قوانین سے متعلق 2,572 خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ تقریباً 979 افراد نے غیر قانونی طور پر مملکت میں سرحد عبور کرنے کی کوشش کی، جن میں سے 43% یمنی، 54%…

سعودی عرب میں عازمین حج کی سہولت کیلئے 4 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر مکمل

دبئی (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے عازمین حج کی سہولت کے لیے 4 ہزار کلومیٹر طویل سڑکیں تیار کر لی ہیں۔ روڈ ورکس میں 4,000 کلومیٹر روڈ ویز کا سروے کرنا اور اپ گریڈ کرنا شامل ہے تاکہ حجاج کے لیے سفر کو آرام دہ بنایا جا سکے ۔ اس حوالے سے سعودی عرب میں سڑکوں کی جنرل اتھارٹی نے آئندہ حج سیزن 1445 ہجری سے قبل مکہ کی سڑکوں پر وسیع پیمانے پر تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے اڑنے والی ٹیکسیاں اور ڈرون متعارف کرادیے

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوزز) سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس صالح الجاسر نے کہا ہے کہ رواں سال حج سیزن کے لیے سعودی عرب جانے والے عازمین کو ہوائی ٹیکسیوں اور ڈرونز کے ذریعے سفر کرنے کا منفرد موقع ملے گا۔ مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بین الاقوامی عازمین کی پہلیپرواز کی آمد کے بعد ایک پریس بریفنگ میں الجاسر نے کہا کہ ٹیکسی ایپلی کیشنز سمیت نقل و حمل کے ان جدید ترین طریقوں کا مقصد حج کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں متعدد…

پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں پارٹنر ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں، پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں پارٹنر ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد پاکستان سے تعلقات میں انتہائی مخلص ہیں، محمد بن سلمان نے سعودی عرب کا نقشہ بدل کر رکھ دیا۔گزشتہ 8 برسوں میں سعودی ولی عہد نے مثالی کامیابیاں حاصل کیں جو ان کی مدبرانہ فراست و مثالی قیادت کے سبب ہی ممکن ہو سکی ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کا وژن 2030 پیش کیا جو دنیا کے لیے ایک…

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ایک ماہ سے زائد مدت کیلئے موخر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ایک ماہ سے زائد مدت کے لیے موخر ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد نے 19 مئی سے پاکستان کا دوروزہ دورہ کرنا تھا لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ دورہ اس وقت تک موخر ہو گیا ہے جب تک کہ فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کر لیتے۔ سعودی ولی عہدہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی ، اس دعوت کو سعودی ولی عہد نے قبول بھی کر لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ…

سعودی عرب نے 3 ممالک کیلئے ای ویزا انٹری پرمٹ کا اعلان کر دیا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے 3 ممالک کے شہریوں کے لیے ای ویزا انٹری پرمٹ کا اعلان کر دیا۔ سعودی عرب نے تین نئے ممالک کے شہریوں کو شامل کرنے کے لیے اپنے الیکٹرانک ویزا (ای ویزا) کی رسائی کو وسیع کر دیا ہے۔ ان ممالک کے شہریوں کے پاس اب یہ موقع ہے کہ وہ اپنے ویزوں کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یا سعودی انٹری پوائنٹس پر پہنچ کر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس توسیع سے اہل ممالک کی کل تعداد 66 ہو جاتی ہے۔ نئے ممالک بارباڈوس، کامن ویلتھ آف دی بہاماس، اور گریناڈا ہیں۔ نئے شامل کردہ ممالک کے شہریوں…

لاہور اور کراچی سے حج پروازوں کا آغاز؛ اللہ کے مہمان حجاز مقدس روانہ

لاہور / کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ لاہور اور کراچی سے اللہ کے مہمان حجاز مقدس کے لیے روانہ ہو گئے۔ پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کے تحت لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 717 مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 329 عازمین حج سوار ہوئے۔ پی آئی اے کے چیف پروجیکٹ آفیسر خرم مشتاق نے ضیوف الرحمن کو حجاز مقدس روانہ کیا۔ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 8 جون تک جاری رہے گا جبکہ بعد از حج آپریشن کا آغاز 17 جون سے ہو گا۔ کراچی سے بھی پہلی حج پرواز عازمین کو لے…

پاکستان سمیت کئی ممالک سے پہلی حج پروازیں کل سعودی عرب پہنچیں گی

ریاض (پاک ترک نیوز) پاکستان سمیت کئی ممالک سے پہلی حج پروازیں کل سعودی عرب پہنچیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دیگر ممالک سے عازمین حج کی پہلی پروازیں کل سعودی عرب پہنچیں گی ۔افغانستان ،بھارت ،بنگلہ دیش سمیت جنوبی ایشیا کے ممالک سے بھی عازمین حج کی پہلی پروازیں کل سعودی عرب پہنچیں گی ۔ سعودی حکام کے مطابق مجموعی طور پرسات ہزار 700 پروازوں کے ذریعے عازمین سعودی عرب پہنچیں گے۔ اور یہ مجموعی طور پر 34لاکھ نشستیں بنتی ہیں۔ پاکستان کے ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کے لیے فلائٹ…

قبل از حج آپریشن کل سے شروع ،عازمین حج کو بہترین سفری سہولتیں مہیا کی جائیں گی، تیاریاں مکمل ہیں۔ سعودی وزارت ٹرانسپورٹ

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ حج سیزن 2024 کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ قبل از حج آپریشن کل سے شروع ہو رہا ہے جس میںعازمین حج بری، بحری اور فضائی راستے سے مملکت پہنچیں گے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی نے بتایا ہےکہ اس سال مملکت کے چھ ایئرپورٹس پر عازمین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جن میں جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض کا کنگ خالد…

حج ضوابط کی خلاف ورزی پر دو جون سے 10 ہزار ریال جرمانے کا اعلان

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 2جون سے 20جون تک 10ہزار یال جرمانے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے 2 سے 20 جون کے دوران بغیر پرمٹ اور حج ضوابط و ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کا اعلان کیا ہے۔ مکہ مکرمہ، مرکزی علاقے، مشاعر مقدسہ، حرمین ٹرین سٹیشن، عارضی سکیورٹی کنٹرول سینٹرز میں بغیرحج پرمٹ اور خلاف ورزیوں پر پکڑے جانے والے شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور وزیٹرز پر10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے۔ بیان میں حج ضوابط اور ہدایات پر عمل کرنے کی…

نیوم میں مثالی شہر ” دی لائن ” کے خد وخال واضح ہونے لگے ،کام تیزی سے جاری ہے

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مستقبل کے وژن کے شاہکار نیوم میں جیسے جیسے "دی لائن" شہرکےماسٹر پلان کا ابتدائی مرحلہ سامنے آتاجا رہا ہے۔ اس عظیم منصوبے کی وسعت واضح ہوتی جا رہی ہے۔ تعمیر کی تیز رفتار نہ صرفڈھانچہ جاتی بنیاد کو واضح کر رہی ہے بلکہ ڈیزائن اور سہولیات میں بے مثال شہر کا تصور بھی واضح کر رہی ہے۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیوم اتھارٹی نے حال ہی میں ایک ویڈیو کے ذریعے دی لائنکی پیشرفت کی نمائش کی ہے۔ جس میں ماسٹر پلان کے پہلے مرحلے کے ارتقاء کو اجاگر…

سعودی کمپنی ریکوڈک منصوبے میں10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سعودی کمپنی ریکوڈک منصوبے میں10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ ریکوڈک میں سونےاورتانبےکی کان کنی میں سرمایہ کاری کیلئےسعودی کمپنی کےحکام پاکستان پہنچ گئے ہیں۔سعودی کمپنی منارہ منرلزکےحکام اسلام آبادپہنچنےوالےسعودی کاروباری افرادکےوفدمیں شامل ہیں۔ قائم مقام سی ای او منارہ کےمطابق ریکوڈک میں شیئرحاصل کرنےکیلئےمذاکرات کررہےہیں۔

سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد کے دورہ پاکستان کو کامیاب بنانے میں تمام متعلقہ وزراء اور حکام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کے سربراہ نے جس انداز میں پاکستانی حکام کی تعریف کی اس سے دل باغ باغ ہوگیا، برادر ملک سعودی عرب کے وفد نے جس گرمجوشی کا…

حج ویزا جدہ، مدینہ اور مکہ تک محدود، کسی کام یا رہائش کی اجازت نہیں ،سعودی عرب

ریاض (پا ک ترک نیوز) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ حج ویزا جدہ، مدینہ اور مکہ تک محدود ہے اور کسی کام یا رہائش کی اجازت نہیں ہے۔ سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ حج ویزا واحد ویزا ہے جو عازمین کو 2024 میں حج کے مقدس مناسک ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔وزارت حج و عمرہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ویزا جدہ، مدینہ اور مکہ کے شہروں میں سفر کی سختی سے اجازت دیتا ہے۔اس ویزا پر کسی کام یا رہائش کی اجازت نہیں ہے ۔

ترکیہ F-16معاہدے کے باوجود یورو فائٹر خریدنے کا اعلان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے امریکہ سے F-16طیاروں کے معاہدوں کے باوجود یورو فائٹر خریدنے کا بھی اعلان کردیا ۔ ترک گلر سیاستدان کا کہنا ہے کہ یورو فائٹر جرمنی میں ہمارے اتحادیوں کے لیے خصوصی اثاثہ نہیں ہے۔ ہمیں بھی ان طیاروں میں دلچسپی ہے، لیکن کچھ ایسے مسائل ہیں جن سے ہمارے جرمن ہم منصب کشتی لڑ رہے ہیں جنہیں ہم بطور نیٹو رکن قبول نہیں کر سکتے۔ ہم اس بارے میں آواز اٹھا چکے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ معاملات جلد حل ہو جائیں گے، اور شاید سعودی عرب کو یورو فائٹر کی فروخت کا آغاز اس قرارداد کا محرک…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More