براؤزنگ ٹیگ

#saudiarbia

سعودی شہریت حاصل کرنے والوں میں پاکستانی سائنسدان بھی شامل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سعودی شہریت حاصل کرنے والوں میں پاکستانی سائنسدان بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب نے غیر معمولی عالمی ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے انتہائی ہنر مند پیشہ ور افراد کے لیے اپنی شہریت کھول دی ہے۔ سائنس، ثقافت، کھیل اور ٹیکنالوجی جیسے مخصوص شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سعودی شہریت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ مالیاتی نیوز پورٹل ارگام کی طرف سے شائع کردہ فہرست کے مطابق، ایک پاکستانی سائنسدان جس کی پرورش انگلینڈ میں ہوئی اور وہ میڈیکل یونیورسٹی میں گئے، سعودی شہریت…

خانہ کعبہ کی کلید بردار (چابی کے محافظ )بردار ڈاکٹرصالح بن زین العابدین الشیبی انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز ) خانہ کعبہ کے کلید بردار (چابی کے محافظ) ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی انتقال کرگئے ہیں۔ کلید بردار کعبہ شریف شیخ صالح بن زین العابدین الشیبی طویل عرصے سے علیل تھے ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈاکٹر صالح بن زین العابدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ حرمین کی جانب سے بھی خانہ کعبہ کے کلید بردار کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے ، حرمین کے اکاؤنٹ سے جاری سوشل میڈیا پیغام میں بتایا گیا کہ خانہ کعبہ کے 109ویں کلید بردار اور صحابی عثمان بن…

اسلام آباد میں پاک سعودی عرب دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس

اسلام آباد (پا ک ترک نیوز) اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس شروع ہو گئی ۔ اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا کہ پاکستان ایک بڑا سٹریٹجک شراکت دار ہے۔ نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا کہ سعودی حکومت اور سعودی کمپنیاں پاکستان کو اقتصادی سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کے حوالے سے ترجیح دیتی ہیں۔ سعودی…

اس سال 20لاکھ سے زائد ریکارڈ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، سعودی وزارت حج

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی حکومت امسال بھی حج کے لیے رواں ماہ کے آخر میں 20 لاکھ سے زائد ریکارڈ عازمین حج کی حجاز مقدس آ مد کی توقع کر رہی ہے۔ جس کے لئے تیاریوں کوحتمی شکل دینےسلسلہ جاری ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اور نجی شعبے کی ایجنسیاں آپریشنل منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تعاون کر رہی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مکہ مکرمہ شہر اورمشاعر میں عازمین حج مناسک آسانی اور آرام سے ادا کر سکیں گے۔ مجاز ایجنسیوں نے اس سال عازمین کی ریکارڈ تعدادمیں…

حج آپریشن کے تمام تر انتظامات پہلے سے بہت بہتر ہوں گے،ڈائریکٹر حج پنجاب

ٰٖفیصل آباد (پاک ترک نیوز) ڈائریکٹر حج پنجاب محمد رضوان شریف کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کے تمام تر انتظامات پہلے سے بہت بہتر ہوں گے۔ حکومت اپنے عازمین حج کو مناسک حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس میں انتہائی اعلیٰ معیار کی سفری اور قیام و طعام کی سہولیات بہم پہنچانے کا بھرپور عزم رکھتی ہے جس کیلئے تمام وسائل واقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں لہٰذاہر سال کی طرح اس دفعہ بھی حج آپریشن کے تمام تر انتظامات پہلے سے بہت بہتر ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر حج پنجاب محمد رضوان شریف نے ڈی سی آفس فیصل…

سعودی عرب ، مسجد الحرام میں نامناسب رویہ پر 4000افراد گرفتار

دبئی (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ اس نے رمضان المبارک کے آغاز سے لے کر اب تک 4000 سے زائد افراد کو مسجد الحرام کے اندر منفی رویے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا ہے۔ حکام نے جعلی عمرہ ٹرپ آفرز کے ذریعے غیر ملکیوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرنے والی 35 فراڈ فرموں کی نشاندہی کر کے انہیں بند کر دیا ہے۔ یہ کارروائیاں سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور حجاج کو پرامن اور آرام دہ تجربہ فراہم کرنے کے لیے وزارت داخلہ اور دو مقدس مساجد کے امور کی مربوط کوششوں کا حصہ ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران بڑھتے…

سعودی عرب کا بنگلہ دیش کیلئے 1.4بلین ڈالر امداد کااعلان

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے بنگلہ دیش کی توانائی کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے 1.4 بلین ڈالر کی مالی امدادکا اعلان کیا ہے۔ بنگلہ دیش پیٹرولیم کارپوریشن کے لیے سعودی مالیاتی قرض پر حال ہی میں دستخط کیے گئے معاہدے سے جنوبی ایشیائی معیشت کی توانائی کی حفاظت کو فروغ دینے اور اس کے ڈالر کے ذخائر پر دباؤ کم ہونے کی توقع تھی۔ انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن، اسلامی ترقیاتی بینک کے ایک ڈویژن نے 25 مارچ کو بنگلہ دیشی حکومت کے ساتھ بنگلہ دیش پیٹرولیم کارپوریشن کو 1.4 بلین ڈالر فراہم کرنے کے لیے…

سعودی عرب میں نجی شعبے کے لئے عید الفطر کی 4چھٹیوں کا اعلان

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے لیے عید الفطر کی چار روزہ تعطیلات ہوں گی۔ وزارت نے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ تعطیلات 8 اپریل کی مناسبت سے 29 رمضان المبارک کو کام کے اختتام پر شروع ہوگی ۔ چنانچہ آجروں کو اس بات کی پابندی کرنی چاہیے جو لیبر قانون کے ایگزیکٹو ریگولیشن کے آرٹیکل 24 کے دوسرے پیراگراف میں طے کی گئی ہے۔ عید الفطر رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہے۔

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،شہباز شریف

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی شعبے کے ساتھ معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیر اعظم سے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ امور ، علاقائی امن و سلامتی اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال…

سعودی عرب میں بنگلادیشی کو قتل کرنے پر 5 پاکستانیوں کے سر قلم

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں ایک کمپنی کے بنگلہ دیشی گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 مجرموں کو سزائے موت دیدی گئی۔ ان مجرموں نے ایک کمپنی میں ڈکیتی کی نیت سے گھس کر دو گارڈز کو رسی سے باندھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا تھا۔ ہلاک ہونے والے گارڈ کا تعلق بنگلا دیش سے تھا۔ قتل کی اس ہولناک واردات پر سعودی پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا تھا جنھیں مکمل اور شفاف تحقیقات کے بعد مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ اس سزا کو اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔…

سعودی میگا سٹی نیوم کا گرین ہائیڈروجن منصوبہ رواں سال پیداوار شروع کرے گا

دبئی(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کا نیوم منصوبہ رواں سالگرین ہائیڈروجن کی پیداوار شروع کر دے گاا۔ یہ منصوبہ دنیا کی سب سے بڑی گرین ہائیڈروجن پیداواری سہولت بننے کے لیے تیار ہے۔اور اسکے لئے 2026 کے آخر تک 600 ٹن ہائیڈروجن فیول روزانہ پیدا کرنے کا ہدف رکھا گیاہے۔ نیوم گرین ہائیڈروجن کمپنی (این جی ایچ سی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر ویسام الغامدی نے دبئی میں ایک کانفرنس میں کہاہے کہ ہائیڈروجن انوویشن ڈویلپمنٹ سینٹر (ایچ آئی ڈی سی) اس سال لانچ کے موقع پر روزانہ آٹھ ٹن گرین ہائیڈروجن تیار کرے گا۔ایچ آئی…

امریکہ کا یمن پر ایک بار پھر فضائی حملہ ،5افراد جاں بحق

یمن (پاک ترک نیوز ) امریکا نے یمن پر ایک بار پھر حملہ کردیا، لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا میں مختلف مقامات پر ریڈار تنصیب اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پربمباری کی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل اور لڑاکا طیاروں کے ذریعے 16 مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں دارالحکومت صنعا اور حوثیوں کے گڑھ الحدیدہ شامل ہیں۔یہ حملے بحیرہ احمر میں اسرائیل سے منسلک ایک تجارتی جہاز پر حوثیوں کے بار بار حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔حوثیوں کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں ان کے کم از کم پانچ ارکان مارے گئے ہیں۔ 12 اور 13…

80سے زیادہ ملکوں کے ساتھ حج انتظامات کے حوالے سے معاہدے ہوگئے ،سعودی وزیرِ حج و عمرہ

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ حج 2024 کے دوران 35 سے زیادہ کمپنیاں زائرین کی خدمت کریں گی۔ جبکہ 80 سے زیادہ ملکوں کے ساتھ حج انتظامات کے حوالے سے معاہدے ہوگئے ہیں۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روزحج و عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ ’کانفرنس میں 80 سے زیادہ ملکوں کے وزرا اور عہدیدار شریک ہیں۔ تمام شریک ممالک کے ساتھ حج انتظامات کے حوالے سے معاہدے ہوگئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مشاعر مقدسہ (منیٰ، مزدلفہ…

سعودی عرب نے غزہ جنگ کے باوجود تیل سستا کردیا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے غزہ جنگ کے باوجود تیل سستا کردیا۔سعودی عرب کے اقدام سے اس کے تیل کے نرخ 27 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔ سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد سے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ یہ حیرت انگیز فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سبب بنا ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت تین فیصد سے زائدکی کمی کے بعد 76 ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4فیصد تک کمی ہوئی ہے۔امریکی خام تیل…

یکم جنوری سے پانچ نئے رکن ملک برکس میں شامل ہو جائیں گے

ماسکو (پاک ترک نیوز) ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے ممالک کےگروپ برکس کی رکنیت دوگنی ہونے والی ہے جب سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا اور مصر یکم جنوری کو اس کی صفوں میں شامل ہوں گے۔ گروپ کے موجودہ سربراہ جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ موجودہ ممبران برازیل، روس، بھارت،چین اور جنوبی افریقہ نے اگست میں چھ دیگر ممالک کو اپنے گروپ کا حصہ بننے کی دعوت دی تھی جو کرہ ارض کے سب سے بڑے توانائی پیدا کرنے والے ممالک میں سے کچھ کو ترقی پذیر ممالک کے سب سے بڑے صارفین کے ساتھ جوڑتے ہیں۔چنانچہ ان میں سے صرف…

سعودی عرب نے متحدہ ویزا پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے متحدہ ویزا پلیٹ فارم KSA Visaکا آغاز کر دیا۔ سعودی عرب نے ویزا درخواست کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے KSA Visa کے نام سے ایک متحد ویزا پلیٹ فارم کے آغاز کا اعلان کیا۔ یہ آنے والے سالوں میں مزید سیاحوں کو راغب کرنے کی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ایگزیکٹو امور کے معاون وزیر خارجہ عبدالہادی المنصوری نے ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم کے دوران کہا کہ یہ پلیٹ فارم 30 سے زائد ایجنسیوں، وزارتوں اور نجی شعبے سے منسلک ہے۔ تاکہ حج و عمرہ اور مملکت میں سیاحت سمیت مختلف قسم کے…

عازمین حج کو راغب کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور نے اطلاعات سے معاونت مانگ لی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزارت مذہبی امور کی جانب سے اسپانسر شپ اسکیم میں عازمین حج کو راغب کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں،اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے خارجہ اور داخلہ کے بعد وزارت اطلاعات سے بھی معاونت مانگ لی ہے۔ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 25ہزار کے کوٹے پر اب تک صرف 28سو درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد وزارت مذہبی امور نے خارجہ اور داخلہ کے بعد وزارت اطلاعات سے بھی معاونت مانگ لی ہے۔اس بار حج بدل اور پانچ برس میں حج کرنے والے افراد بھی درخواست دینے کے اہل ہیں اور خواتین پہلی مرتبہ محرم کے…

حاجیوں کے لئے عمارتوں کے پرمٹ جاری کرنے کی درخواستیں طلب، پاکستان جلد انتظامات کو حتمی شکل دے گا۔ نگران وزیر مذہبی امور

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں اسکان الحجاج کمیٹی مکہ مکرمہ نے آئندہ سال 2024 میں حج پر آنے والے غیرملکی عازمین کےلیے رہائشی عمارتوں کے پرمٹ حا صل کرنےکے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے۔ اور اس حوالے سے پاکستانی وزارت حج نے انتظامات کو حتمی شکل دینے کا کاام شروع کر دیا ہے۔ سعودی حکومت عازمین کو اپنی عمارتوں میں رہائش فراہم کرنے کے خواہش مند مالکان سے ہر سال درخواستیں وصول کرتی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی مقرر ہے جسے اسکان الحجاج کا نام دیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ میونسپلٹی کا…

سعودی ولی عہد حماس اسرائیل تنازع حل کرانے کیلئے متحرک ،ترکیہ،فرانس،کویت سمیت متعدد رہنمائوں کا رابطہ

ریاض پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حماس اسرائیلی جنگ رکوانے کیلئے متحرک ہوگئے ۔ سعودی ولی عہد سے ترکیہ ، فرانس، کویت ،مصر اور دیگر سربراہ مملکت نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور فرانسیسی صدر امانویل میکخواں نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ان رابطوں کے دوران غزہ اور اس کے گرد ونواح میں حالیہ فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ دوسری جانب اوآئی سی اجلاس میں وزرائے خارجہ نے غزہ اور اس کے گرد و نواح میں…

سعودی ولی عہد اور بھارتی وزیراعظم کے 50 مشترکہ معاہدے

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دوطرفہ تعاون کے متعدد مشترکہ معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کر دیئے۔ معاہدوں میں سعودی عرب کی وزارت سرمایہ کاری اور بھارت کی قومی ایجنسی برائے فروغ سرمایہ کاری اور سہولت کے درمیان طے پانے والے متعدد معاہدے شامل ہیں۔ان میں توانائی، پیٹرو کیمیکل، قابلِ تجدید توانائی، زراعت اور صنعت کے علاوہ سماجی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے معاہدے شامل ہیں۔ جی 20 سربراہ اجلاس کے اختتام کے بعد نئی دہلی میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More