براؤزنگ ٹیگ

#spacex

ٹیسلا کا فروخت میں کمی کے باعث 10فیصد ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

کیلی فورنیا(پاک ترک نیوز) معروف الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے فروخت میں کمی کے باعث دنیا بھر سے 10ملازمین کوفارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سی ای او ایلون مسک کی طرف سے ملازمین کو بھیجے گئے میمو کے مطابق الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا اپنی عالمی افرادی قوت کے 10 فیصد سے زیادہ کو فارغ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایلون مسک نے ایک ای میل میں عملے کو بتایا کہ یہ کٹوتیاں "کچھ شعبوں میں کرداروں اور ملازمت کے افعال کی نقل" کی وجہ سے ضروری تھیں، جس نے کمپنی کی تیزی سے عالمی توسیع کی پیروی کی تھی۔ مسک نے…

سپیس ایکس کی جانب سے راکٹ کا بڑا تجربہ ، راکٹ خلا میں جا کر واپس آ گیا

نیویارک ( پاک ترک نیوز) سپیس ایکس کا اگلی نسل کا میگا راکٹ ایک اہم آزمائشی پرواز کے ذریعے مدار میں پہنچنے کے بعد پہلی بار زمین کی فضا میں داخل ہونے کے بعد بحر الکاہل میں اپنے گرنے کی جگہ پر پہنچنے سے قبل گم ہو گیا۔تاہم اس ٹیسٹ کو نئی ٹیکنالوجیز اور تکنیکوںکے استعمال کے ساتھ چاند اور اس سے آگے کے مستقبل کے مشنوں میں اہمپیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق سپیس ایکس کے قیام کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پریہ راکٹ کا تیسرا اور سب سے زیادہ پرجوش تجربہ تھا۔ اس تقریب کو قریب سے دیکھا گیا کیونکہ…

ایلون مسک کی روس کو سٹار لنک فروخت کرنے کی یوکرینی دعوی کی تردید

کیلیفورنیا (پاک ترک نیوز) ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے یوکرین کے جنگ میں استعمال کے دعوے کے بعد روس کو سٹار لنک فروخت کرنے کی تردید کی۔ ایلون مسک نے روس کو اپنی سٹار لنک انٹرنیٹ سروس فروخت کرنے سے انکار کر دیا ہے جب یوکرین نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمینلز روسی فوجی جنگ کی اگلی خطوط پر استعمال کر رہے ہیں۔ ایلون مسک کی جانب سے Xپر کہا ہے کہ متعدد جھوٹی خبروں کا دعویٰ ہے کہ SpaceX روس کو Starlink ٹرمینلز فروخت کر رہا ہے۔ یہ واضح طور پر غلط ہے۔ یاد رے کہ ایلون مسک جو SpaceX اور Tesla سمیت…

ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص قرار

نیو یارک (پاک ترک نیوز) سپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ایک بھر دنیا کے امیر ترین شخص قرار دیدیئے گئے ۔ تفصیلات کےم طابق عالمی جریدے فوربز نے دنیا کے 10 امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی۔2023 میں دنیا کی امیرترین شخصیات کی دولت کے انبارمیں مزید مجموعی طور پر 500 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ فیس بک کے سربراپ مارک زکربرگ دوسرے نمبر پر رہے۔ 2023 میں دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک رہے۔ 80ارب ڈالراضافے کے ساتھ ان کے کل اثاثوں کی مالیت 254 اعشاریہ 9 ارب ڈالرتک پہنچ گئی۔ دوسرے امیر ترین شخص فیس…

ایلون مسک غزہ آکر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی بھی دیکھیں؛ حماس

بیروت (پاک ترک نیوز) حماس کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل اور ٹیسلااور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اسرائیل کی طرح تباہ شدہ غزہ کا بھی دورہ کریں اور یہاں آکر خود اپنی آنکھوں سے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں۔ بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے سینیئر رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان نے کہا کہ جس طرح ایلون مسک نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے، اسی طرح اب غزہ کا بھی دورہ کریں اور اسرائیلی بمباری سے کی گئی غزہ کی تباہی دیکھیں۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ…

دنیا کا امیر ترین آدمی ایلون مسک بے گھر ہے

نیویارک (پاک ترک نیوز) دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس رہنے کے لیے اپنا ذاتی مکان نہیں۔اور وہ دوستوںکے گھروں میں رہ رہے ہیں۔ امریکی چینلکو دئیے گئے انٹرویو میں ایلون مسک نے کہا کہ ان کا اپنا مکان نہیں اور وہ دوستوں کے گھروں میں قیام کرتے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ میں عالیشان گھر کا مالک نہیں جس کی آپ توقع کرتے ہیں۔ فوربز کے مطابق سات بچوں کے والد ایلون مسک 270 ارب دس کروڑ ڈالر اثاثوں کے مالک ہیں۔ وہ امریکہ اور دنیا کے امیر ترین آدمی ہیں۔ ایلون مسک کا…

سپیس ایکس نے امریکہ، روس، یواے ای کے خلابازوں کو خلائی سٹیشن پر روانہ کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی راکٹ کپمنی سپیس ایکس نے روسی ،امریکی اور یو اے ای کے خلا بازوں کو طویل عرصے کیلئے خلائی سٹیشن پر روانہ کردیا ۔فالکن راکٹ فلوریڈا کے کیپ کیناویرل میں واقع کینیڈی سپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ایلون مسک کی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس نے NASA کے لیے چار خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ کیا ہے، جس میں عرب دنیا کا پہلا شخص بھی شامل ہے جو مہینوں تک طویل قیام کے لیے جانے والا ہے۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن…

مسک کو عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی ، ترجمان عالمی فورم

ڈیووس(پاک ترک نیوز) ارب پتی ایلون مسک ڈیووس عالمی اقتصادی فورم سوئٹزرلینڈ میں بزنس ایگزیکٹوز، عالمی رہنماؤں اور ثقافتی رجحان سازوں کی سالانہ میٹنگ کے لیے مہمانوں کی فہرست میں شامل نہیں تھے۔ یہ وضاحت عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے گذشتہ روز اپنی سماجی ویب سائٹ پر مسک کی جانب سے ورلڈ اکنامک فورم کے دعوت نامہ کو مسترد کرنے کے بارے میں پیغام کے جواب میں جاری کی گئی ہے۔ یورپی یونین کے سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین سے لے کر اداکار ادریس ایلبا تک کے نامور لوگ اس ہفتے الپائن ٹاؤن میں جنگ سے لے کر…

ٹوئٹر ایپل ایپ سٹور پر سب سے زیادہ ڈائون لوڈ ہونے والی ایپ بن گئی

نیو یارک (پاک ترک نیوز) ٹوئٹر ایپل ایپ سٹور پر سب سے زیادہ ڈائون لوڈ ہونے والی ایپ بن گئی۔ امریکی خبروں کے حوالے سے ٹوئٹر 12 اکتوبر 2022 تک ایپل ایپ اسٹور میں ساتویں نمبر پر تھا، تاہم 28 اکتوبر کو ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی خریداری کو حتمی شکل دینے کے بعد، ایپ کی رینکنگ چھٹے نمبر پر آگئی جبکہ 9 نومبر کو ٹوئٹر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 11 دسمبر 2022 اور 8 جنوری 2023 کے درمیان ٹویٹر رینکنگ میں دوسرے نمبر رہا، جبکہ 9 جنوری 2023 کو ٹوئٹر نے نمبر ون پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی۔ ٹیسلا کے…

ایلون مسک کے اثاثوں میں ریکارڈ 200ارب ڈالر کمی

سان فرانسسکو (پاک ترک نیوز) دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ،ٹیسلا ،ٹوئٹر اور سپیس ایکس کمپنی کے مالک کے اثاثوں میں ریکارڈ 200ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں 200 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے، لیکن یہ شاید وہ اعزاز ہے جو دنیا کا کوئی بھی امیر ترین شخص حاصل کرنا نہیں چاہے گا۔ ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کو سب سے زیادہ خسارے کا سامنا جس کے شیئرز میں 70فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ ٹوئٹر ہے کیونکہ مسک کا زیادہ تر وقت ٹوئٹر کو دیئے جانے کے باعث وہ…

کیا میں ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دوں؟ ایلون مسک کاپول میں صارفین سے سوال

نیو یارک(پاک ترک نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے ٹویٹر پر ایک پول میں صارفین سےسوال کیا ہے کہ وہ سوشل نیٹ ورک کی انکی قیادت کے حق میں یا اس کے خلاف ووٹ دیں۔ گذشتہ شب ٹوئٹر پر ڈالے گئے اس پول میںا نہوں نے لکھا ہے کہ کیا مجھے ٹوئٹر کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے؟ آپ اپنی رائے دیں میں اس رائے شماری کے نتائج کی پابندی کروں گا۔ ٹوئٹر کے اعداد وشمار کے مطابق تقریباً 1.32 ملین صارفین پہلے ہی اس پول میں حصہ لے چکے ہیں جو 12 گھنٹے جاری رہے…

ایلون مسک کے کمان سنبھالنے سے پہلے ٹوئٹر ایف بی آئی گٹھ جوڑ کا انکشاف

َسان فرانسسکو (پاک ترک نیوز) ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی کمان سنبھالنے سے قبل ایف بی آئی اور ٹوئٹر گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے ۔ایلون مسک کی ٹوئٹر کمان سنبھالنے سے پہلے ایف بی آئی ٹویٹر ‘ٹرسٹ اینڈ سیفٹی’ ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا جس کی دستاویزات بھی سامنے آگئی ہیں۔ ٹوئٹر فائلز کی چھٹی قسط میں صحافی میٹ طیبی نے 45 ٹوئٹ تھڑیڈ کیے، جن میں انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آئی، ٹوئٹر کو اپنے ماتحت ادارہ سمجھتا رہا، ٹوئٹس ہٹانا ، ریڈ فلیگ لگانا یا اکاونٹ معطل…

سخت محنت سے کام کرنے کا عہد کریں ورنہ کمپنی چھوڑ دیں،ایلون مسک

سان فرانسسکو (پاک ترک نیوز) ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ملازمین کو وارننگ دی ہے کہ سخت محنت سے کام کرنے کا عہد کریں ورنہ کمپنی چھوڑ دیں۔جو ملازم اس حوالے سے نئے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا اسے 3 ماہ کی تنخواہ دے کر برطرف کردیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے نئے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی جانب سے ملازمین کو ای میل کے ذریعے وارننگ دی گئی ہے کہ وہ جمعرات تک وہ سخت محنت سے کام کرنے کا عہد کریں ورنہ کمپنی چھوڑ دیں۔ای میل میں کہا کہ اگر ملازمین کمپنی میں رہنا چاہتے ہیں تو مثالی…

ایلون مسک نے ٹوئٹر کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد کمپنی کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ۔ ایلون مسک نے ملازمین کو کہا کہ اس وقت ٹوئٹر پر مشکل وقت ہے اور کمپنی کی معاشی صورتحال اچھی نہیں ہے جس کی وجہ سے دیوالیہ ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ملازمین کو بھیجی گئی ایک ای میل میں کہا ہے کہ کمپنی کو ہنگامی بنیادوں پر 8 ڈالرز کا سبسکرپشن پلان ٹوئٹر بلیو میں پیش رفت کی ضرورت ہے۔ ای میل میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو کہا کہ کمپنی کی کم از کم 50 فیصد آمدنی سبسکرپشن کے زریعے ہونی چاہیے…

ٹویٹرغیرقانونی آن لائن مواد کی روک تھام کے ضمن میں سخت یورپی قوانین پر عمل جاری رکھے گا،ایلون مسک

برسلز (پاک ترک نیوز) ایلون مسک نے یورپی کمیشن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا ملکیتی سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹویٹرغیرقانونی آن لائن مواد کی روک تھام کے ضمن میں سخت یورپی قوانین کی تعمیل جاری رکھے گا ۔ یورپی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسک نے یورپی یونین کے صنعتوں کے شعبہ کے سربراہ تھیری بریٹن کو بتایا تھا کہ وہ خطے کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کی تعمیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس ایکٹ کے تحت غیرقانونی موادکوکنٹرول نہ کرنے والی کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جاسکتے ہیں۔ یورپی یونین کے عہدے داروں نےکہا ہے کہ…

ایلون مسک ٹوئٹر کے مالک بھی بن گئے

کیلیفورنیا (پاک ترک نیوز) دنیا کے امیر ترین شخص ،ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ٹوئٹر کے مالک بن گئے ۔ٹوئٹر کے سی ای او پاراگ اگروال کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی نے 44 ارب ڈالر کی ڈیل پوری ہونے کے بعد ٹوئٹر کے مالک بن چکے ہیں۔ ٹوئٹر کے سی ایف او این ای ڈی سیگل کو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا جبکہ قانونی امور کے سربراہ وجے گڈے کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، تاہم ایلون مسک اور ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ معروف امریکی کمپنی…

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا بیٹا باپ سے رشتہ ختم کرنے کیلئے عدالت پہنچ گیا

لاس اینجلس(پاک ترک نیوز) دنیا کے امیر ترین آدمی اور ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک کے ٹرانس جینڈر بیٹے زاویر الیگزینڈر مسک نے جنس کی تبدیلی اور اپنے نام سے والد کا نام ہٹا کر اپنی شناخت تبدیل کرنے کے لئےعدالت میں درخواست دائر کر دی۔ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے 18 سالہ ٹرانس جینڈر بیٹے نے لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کی جنسی شناخت مرد کے بجائے عورت کی جائے اور ان کے بائیولوجیکل فادر ایلون مسک کا نام ان کے نام سے ہٹایا جائے۔ زاویر الیگزینڈر مسک کا…

ایلون مسک نے ٹوئٹر خریداری ڈیل واپس لینے کی دھمکی دیدی

کیلی فورنیا(پاک ترک نیوز) دنیا کے امیر ترین آدمی اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر خریداری کی ڈیل واپس لینے کی دھمکی دے دی۔ ٹیسلا اور اسپیس ایک کے بانی ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں ٹوئٹر کے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا تو وہ ٹوئٹر خریدنے کی 44 ارب ڈالر کی ڈیل کینسل کر دیں گے۔ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خط میں جعلی اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ معاہدے کو ختم کرنے کے تمام حقوق محفوظ ہیں کیونکہ کمپنی انہیں معلومات فراہم…

ایلون مسلک کی جاگیر میں ٹوئٹر بھی شامل

کیلی فورنیا (پاک ترک نیوز) دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کی جاگیر میں ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بعد ٹوئٹر بھی شامل ہو گیا۔ ایلون مسک اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر میں 44 ارب ڈالرز کا معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد مسک ’ٹوئٹر‘ کے مالک بن گئے ہیں۔ مسٹر مسک، جنہوں نے دو ہفتے پہلے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ٹوئٹر خریدنے کی پوسٹ ڈالی تھی اور کہا تھا کہ ٹوئٹر کے پاس ’’زبردست صلاحیت‘‘ ہے جسے وہ بہتر انداز میں سامنے لا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس کے مواد کی پابندیوں میں نرمی سے لے کر جعلی اکاؤنٹس کے…

ایلون مسک کی ٹوئٹر کو 43بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش

نیو یارک (پاک ترک نیوز) دنیا کے امیر ترین آدمی ،ٹیسلا اور سپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسلک کی ٹوئٹر 43بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش سامنے آئی ہے ۔ایلون مسک نے کمپنی میں بورڈ کی ممکنہ نشست کو مسترد کرنے کے بعد جمعرات کو یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن فائلنگ میں ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش کی۔ دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے شیئر کی خریداری کے بعد عالمی ٹریڈنگ مارکیٹ میں کمپنی کے 189 فیصد حصص بڑھ گئے ہیں۔ سربراہ ٹیسلا نے اپریل کے شروع میں ٹوئٹر کے 9.2 فیصد حصص خریدنے کا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More