براؤزنگ ٹیگ

#Srilanka

ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا ،بارش کا بھی امکان

پالی کیلے (پاک ترک نیوز) ایشیا کا ہائی وولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا کل ہو گیاتا ہم میچ میں بارش کی انٹری کا بھی امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں جاری ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں روایتی حریف کل ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے ۔ ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کل مقابلے سے قبل محکمہ موسمیات نے 70 فیصد بارش کی توقع کی پیشگوئی کردی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل کینڈی میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم بارش کے باعث میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ پریکٹس سیشن بھی منسوخ…

ایشیا کپ ،سری لنکا اور بنگلہ دیش آج مد مقابل

پالے کیلے (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش میں آج جوڑ پڑے گا ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کی میزبانی میں جاری ایشیا کپ کا دوسرا میچ آج سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پالے کیلے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ گزشتہ روز افتتاح میچ میں میزبان پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دی تھی ۔ کپتان بابراعظم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ افتخار احمد 109 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں…

ایشیا کپ ،بھارت7،سری لنکا 6جبکہ پاکستان 2مرتبہ ٹرافی اپنے نام کر چکا

آر اے شمشاد پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کا آغاز 30اگست سے ہوگا ۔ میگا ایونٹ 17ستمبر کو تک جاری رہے گا ۔ٹرافی کی جنگ کیلئے 6ٹیمیں جدوجہ کریں گی۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔ دوسرا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پالیکیے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ روایتی حریفوں پاکستان اوربھارت کے درمیان 2ستمبر کو کینیڈی میں جوڑ پڑے گا ۔ ہائی وولٹیج میچ کو دیکھنے کیلئے کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظارہے ۔ سیریز کا چوتھا میچ افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان…

افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے 301رنز کا ہدف دیدیا

ہمبٹوٹا(پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستانی کے درمیان جاری تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے 301رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر ہمبٹوٹا میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ۔افغانستان نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 300رنز بنائے ۔ گرباز نے 151،ابراہیم زردان نے 80، محمد نبی نے 29رنز کی اننگز کھیلی ۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے دو جبکہ نسیم شاہ اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل…

پاک افغان دوسرے ون ڈے آج ،شاہین سیریز نام کیلئے پرعزم

ہمبنٹوٹا(پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا ۔ شاہین سیریز اپنے نام کرنے کیلئےپرعزم ہے جبکہ افغان ٹیم سیریز میں رہنےکیلئے بھرپور جان لڑائے گی ۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبٹوٹا میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی۔افغان ٹیم بھی سیریز میں واپسی کیلئے پر امید ہے جبکہ پہلے میچ میں…

پاکستان اور افغانستان پہلے ایک روزہ میچ میں آج مد مقابل

ہمبٹوٹا(پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں۔ پاکستان نے باہمی میچوں میں چاروں مرتبہ ایک روزہ میچوں میں افغانستان کو شکست سے دوچار کیا ہے ۔افغان بورڈ نے شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان کیا ہے، فینز بغیر ٹکٹس سنسنی خیز میچز سے لطف اندوز ہوسکتے…

بھارت نے ایشیا کپ کیلئے 18رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ،بمرہ اورراہول کی واپسی

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ بھارتی ٹیم سلیکٹرز چیئرمین اجیت اگرکر نے نئی دہلی میں 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا جبکہ انجری مسائل کے شکار بمرہ اور کول راہول کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ دیگر ٹیم میں ویرات کوہلی ،رویندرا جدیجا،سوریا کمار یادیو، ،شبمن گل، ایشان کشن شریاس آئیر، تلک ورما، اکسر…

پاک افغان ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز

ہمبٹوٹا (پاک ترک نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا ۔افافغان کرکٹ بورڈ نے تماشائیوں کیلئے سٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم نے بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔قومی ٹیم نے ہمبن ٹوٹا میں 3 گھنٹے تک پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور ٹریننگ میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا۔ یاد رہے کہ سیریز کا دوسرا میچ 24جبکہ تیسرا اور…

پاکستانی ٹیم افغان سیریز کیلئے سری لنکا روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم افغان کیخلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے سری لنکا روانہ ہو گئی ۔قومی ٹیم کولمبو سے براستہ ہمبنٹوٹا پہنچے گی ۔ پاکستانی ٹیم کی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کرکٹرز کی روانگی 12 بجے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے طے تھی۔کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ رضوان، شاہین، حارث، طیب طاہر شامل ہیں جبکہ اسامہ میر اور شاداب خان انگلینڈ سے پہنچیں گے۔ کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، محمد نواز، افتخار احمد، محمد حارث اور فخر زمان لنکن پریمئیر لیگ میں شرکت کے بعد کولمبو…

ایشیا کپ ،سری لنکا میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آج سے آغاز

لاہور(پاک ترک نیوز) ایشیا کپ میں سری لنکا میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغازآج سے ہو گا ۔ سری لنکا میں شیڈول ایشیاکپ کے 9 میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آج سے شروع ہوگی، روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹکٹوں کی قیمتیں 20 ڈالر سے شروع ہوں گی جبکہ وی وی آئی پی ٹکٹس 500 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز 12 اگست سے کردیا گیا تھا، پی سی بی ایونٹ میں 4 میچز کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ میچز…

کولمبو ٹیسٹ ،سری لنکا کے 79رنز پر چار کھلاڑی آئوٹ

کولمبو(پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے چائے کے وقفے تک 79رنز بنا لئےہیں جبکہ چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔ سیریز کا آخری میچ بارش کے باعث تاخیر سےہوا سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کوترجیح دی تاہم لنکن اوپنر نشان مدوشکا کو شان مسعود نے رن آؤٹ کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے کوشال مینڈس کی وکٹ لے لی بعدازاں نسیم شاہ نے لنکن کپتان کرونارتنے اور اینجلو میتھیوز کو بھی پویلین واپس بھیج دیا۔ ٹاس کے بعد قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا…

ایمرجنگ ایشیاکپ؛ روایتی حریف پاکستان اور بھارت فائنل میں کل مد مقابل

لاہور(پاک ترک نیوز) ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل مد مقابل آئیں گی۔ پاکستان نے گزشتہ روز سری لنکا کو کولمبو میں پہلی سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا تھا جبکہ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کر کے ایونٹ کے آخری معرکے میں رسائی حاصل کی تھی۔ روایتی حریف کل کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی، میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ایک بجےشروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم کو اب تک کوئی شکست نہیں ہوئی جبکہ قومی ٹیم کو گروپ میچ میں…

گال ٹیسٹ ،پاکستان کو جیت کیلئے 131رنز کا ہدف

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اورسری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 131رنز درکارہیں ۔ سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 279رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ڈی سلوا 82،نسان نے 52رنز کی اننگز کھیلی۔ابرار اور نعمان نے تین تین جبکہ شاہین اور آغا سلمان نے دو دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا ۔ اس سے قبل گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 221 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا۔ یاد رہے کہ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 312رنز بنائے تھے جس کے…

گال ٹیسٹ ،سعود شکیل کی شاندار ڈبل سنچری

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سعود شکیل نے شاندار ڈبل سنچری سکور کرلی ۔پاکستان نے 9وکٹوں کے نقصان پر 456رنز بنا لئے ۔پاکستان کو 144رنز کی برتری حاصل ہو گئی ۔ سعود شکیل 203رنز جبکہ ابرار احمد 6رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔اس سے قبل نسیم شاہ آخری آئوٹ ہونے والے بلے بازہیں جنہوں نے 6رنز سکور کئے تھے ۔ اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں312رنز سکور کئے تھے ۔پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں مشکلات کا شکارہوگئی تاہم سعود شکیل اور سلمان…

گال ٹیسٹ، پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ایک رنز کی برتری

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اورسری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 6وکٹوں کے نقصان پر313رنز بنائے لئے ہیں ،پہلی اننگز میں پاکستان برتری ایک رنزہوگئی ابھی اس کی چاروکٹیں باقی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کےپہلی اننگز میں 312رنز کے جواب میں6وکٹوں کے نقصان پر 313رنز بنا لئےہیں اور کھانے کے وقفے تک اس کی برتری ایک رنز ہوگئی ہے ۔ سعود شکیل 119جبکہ نعمان علی 13رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ آج تیسرے دن آئوٹ…

گال ٹیسٹ دوسرے روز کے اختتام پرپاکستان کے 5وکٹوں پر 221رنز

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے سری لنکا کے 312رنز کے جواب میں 5وکٹوں کے نقصان پر 221رنز بنائے ہیں اور اسے خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 91رنز درکارہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم نے 221رنزبنا لئے ہیں اور اس کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔سعود شکیل 69جبکہ آغاسلمان 61رنزبنا کر کریز پر موجود ہیں ۔

وزیراعظم کا آئی ایم ایف معاہدہ میں مدد کرنے پر سری لنکن صدر سے اظہار تشکر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے ٹیلی فون پر گفتگو،شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت اور مدد کرنے پر سری لنکا کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کی سری لنکا کے صدر سے گفتگو کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان کے دوست اور خیرخواہ کا کردار ادا کیا۔پاکستان کے عوام کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستان اور سری لنکا قریبی بااعتماد دوست ہیں۔علاقائی ترقی اور امن کے لئے سری لنکا کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے…

قومی ٹیم مشکلات کا شکار ،بابراعظم سمیت 4کھلاڑی 78رنز پر پویلین لوٹ گئے

گال (پاک ترک نیوز) سری لنکا کیخلاف پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی ۔لنکن ٹیم کے 313رنز کے ہدف کے تعاقب میں 78رنز پر پاکستان کے پہلی اننگز میں کپتان بابراعظم سمیت چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔ سرفر از احمد 6جبکہ سعو د شکیل ایک رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔امام الحق ایک ،شان مسعود 39،عبداللہ شفیق18جبکہ کپتان بابراعظم 13رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 312رنز بنائے تھے ۔

سری لنکن ٹیم 312پر آئوٹ ،پاکستان ہدف کے تعاقب میں پہلی وکٹ گنوا بیٹھا

گال(پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکاکے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن سری لنکن ٹیم 312بنا کرپویلین لوٹ گئی جبکہ پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی ۔ شان مسعود 22جبکہ عبداللہ شفیق 18رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ لنچ بریک کے بعد پاکستان کی جانب سے بیٹر امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام الحق جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے روز کھیل کا آغاز دھننجیا ڈی سلوا اور رمیش مینڈس نے کیا لیکن رمیش مینڈس 40 گیندوں پر 5 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار ہوگئے۔ جس کے…

ٹیسٹ میچ مہارت ، ٹمپرامنٹ اور اسٹیمنا کا امتحان ہوتا ہے ،بابر اعظم

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مہارت ، ٹمپرامنٹ اور اسٹیمنا کا امتحان ہوتا ۔ ہمیں تمام فارمیٹس میں مستقل مزاجی دکھانا ہوگی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بیان میں کہا کہ گال ٹیسٹ کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ ہمارے 13 کھلاڑی گزشتہ سال یہاں آچکے ہیں۔ سری لنکا کسی بھی میزبان ملک کی طرح اپنی اسٹرینتھ کے ساتھ کھیلے گا جو اس کی اسپن بولنگ ہے۔ ہمیں سری لنکن ٹیم کے بارے میں اچھی معلومات اس کے سابق کوچ مکی آرتھر سے مل چکی ہیں۔ پاکستانی ٹیم سری لنکا کا مقابلہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More