براؤزنگ ٹیگ

#statebank

سٹیٹ بینک کے ذخائر 9.1 بلین ڈالر تک بڑھ گئے

کراچی (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک کے ذخائر 9.1 بلین ڈالر تک بڑھ گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے زرمبادلہ کے ذخائر 26 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 75 ملین ڈالر اضافے سے 9.102 بلین ڈالر ہو گئے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرکزی بینک اپنے ذخائر میں اضافے کیلئے باقاعدگی سے انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر خریداہے ۔ اس سے قبل سٹیٹ بینک کے ذخائر میں پچھلے ہفتے 397ملین ڈالر کی کمی ریکار کی گئی تھی ۔

سٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان

کراچی(پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا، جس کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس میں شرح سود میں کمی کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ شرح سود میں ایک فیصد کمی کی گئی جس کے بعد شرح سود 20.5 فیصد سے کم ہوکر 19.5 فیصد ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کمی کی گئی ہے، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 12.60فیصد ہوگئی ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے جبکہ زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئی ہے۔…

غیرملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالی غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی کمپنیوں نے سرمایہ کاری سے زیادہ منافع باہر منتقل کردیا ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران غیرملکی کمپنیوں نے 2 ارب 21 کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے باہر منتقل کیا جب کہ اسی دورانیے میں غیرملکی کمپنیز نے پاکستان میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ تفصیلات کے مطابق مالی سال 2022-23 کے مقابلے میں غیر ملکی…

پاکستاان کا11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کم ہوا

کراچی (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کم ہوکر 46 کروڑ ڈالر رہا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 87 فیصد کم ہوا، مئی 2024 کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 27 کروڑ ڈالر رہا۔مئی کی درآمدات 5 ارب ڈالر اور برآمدات 3 ارب ڈالر رہیں، یوں تجارتی خسارہ 2 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق تجارت، خدمات اور آمدنی کا مئی 2024 کا خسارہ 3 ارب 66 کروڑ ڈالر رہا جبکہ اسی ماہ ورکرز ترسیلات 3 اعشاریہ…

سٹیٹ بینک کا شرح سود میں 1.5 فیصد کمی کا اعلان

کراچی (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا، جس کے مطابق شرح سود میں 1.5 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرح سود میں 1.5 فیصد کمی کی گئی جس کے بعد شرح سود 22 فیصد سے کم ہوکر 20.5 فیصد ہوگئی ہے۔مہنگائی میں کمی کے باعث شرح سود میں کمی کی گئی، مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ شرح سود 25 جون 2023 سے 22 فیصد پر برقرار تھی۔

سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا: شرح سود میں کمی متوقع

کراچی (پاک ترک نیوز) اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، ملک میں شرح سود میں کمی متوقع ہے۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اس وقت شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) نے معاشی استحکام کے اقدامات کی وجہ سے افراط زر اور بیرونی پوزیشنوں میں نمایاں بہتری کا حوالہ دیتے ہوئے پالیسی ریٹ کو 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ان فوائد کے باوجود، افراط زر بلند ہے اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال، عالمی اجناس…

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 5.42 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک مجموعی طورپر 5.42 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 25.38 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 26.07 فیصداضافہ…

ایشیائی بینک ،سٹیٹ بینک اور شماریات بیورو نے پاکستان کی معیشت کو درست سمت گامزن قرار دیدیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک، سٹیٹ بینک اور شماریات بیورو پاکستان نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت گزشتہ 9ماہ سے درست سمت کی جانب گامزن ہے ۔ تفصیلات کےم طابق اے ڈی بی، سٹیٹ بینک اور شماریات بیورو کی رپورٹس 3 سہ ماہیوں کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے کیلئے پالیسی کی سطح پر سرتوڑ کوششیں کیں۔ گزشتہ 9 ماہ سے پاکستان کی معیشت درست سمت پر چل رہی ہے، سال 2023 کی نسبت رواں سال پاکستان کی معاشی…

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کل سے ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں شروع ہوگا

راولپنڈی (قیوم زاہد سے ) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کل سے ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں شروع ہوگا۔50 اوورز کے اس ٹورنامنٹ میں سات ڈپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کل سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہورہا ہے جس کا فائنل 12 مئی کو کھیلا جائے گا۔ 50 اوورز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں سات ڈپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ( ایس این جی پی ایل ) ۔ واپڈا ۔ پی ٹی وی ۔اسٹیٹ بینک۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن۔ کے آر ایل اور غنی گلاس…

معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے،وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، جون تک زرمبادلہ ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کا دورہ مکمل کر کے آیا ہوں، آئی ایم ایف قرض کیلئے آخری راستہ ہوتا ہے، آئی ایم ایف قرض پروگرام میں ہوں تو کوئی پلان بی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف…

اسٹیٹ بینک کے بالواسطہ وفاقی حکومت کو قرض فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آزاد تھنک ٹینک پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی (PRIME) کی جانب سے سٹیٹ بینک پر الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کو بالواسطہ قرضے فراہم کررہا ہے، جس سے آئی ایم ایف کی سفارشات پر اسٹیٹ بینک کے قوانین میں کی گئی تبدیلیاں عملی طور پر غیر موثر ہوگئی ہیں۔ تھنک ٹینک نے پاکستان اکنامک فریڈم آڈٹ: دی سائونڈ منی نامی اپنی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے گٹھ جوڑ کے منفی اثرات پر روشنی ڈالی ہے، جس سے افراط زر بلند ہوئی اور قرضے بڑھے ہیں، اگر چہ اسٹیٹ بینک…

مانیٹری پالیسی کا اعلان: سٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کے مرکزی بینک نے شرح سود 22 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں معاشی جائزہ لیا گیا۔مالی سال 2024کی دوسری ششماہی میں مہنگائی میں واضح طور پر کم ہونا شروع ہو ئی جب کہ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ فروری میں تیزی سے کمی کے باوجود مہنگائی کی سطح بلند ہے۔ ستمبر 2025 تک مہنگائی 7.5فیصد تک لانے کیلئے موجودہ زری پالیسی مؤقف قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔ جاری کھاتے کا توازن توقع سے زیادہ بہتر ثابت ہو رہا…

پاکستان میں پہلی بار موبائل بنکنگ لین دین 11کھرب سے تجاوز کر گیا۔ سٹیٹ بنک

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان میں پہلی بار ایک سہ ماہیکے دوران موبائل بینکنگ ٹرانزیکشنز کی مالیت 11 کھرب روپے سے تجاوز کر گئی ہے اور انٹرنیٹ بینکنگ ٹرانزیکشنز کی مالیت 5.4 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے دو روز قبل جاری کردہ تازہ ترین پیمنٹ سسٹمز ریویوکے مطابقگزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ صارفین کی تعداد بالترتیب 8فیصداور 5فیصدبڑھ کر ایک کروڑ 63لاکھ اور10لاکھ 8ہزار تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل ایپ پر مبنی لین دین کا حصہ کارڈ پر مبنی…

امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 5 فیصد اضافہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) امریکہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی جابن سے ترسیلات زرمیں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ماہ میں 2.4 ارب ڈالر کا زر مبادلہ بھیجا گیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.05 ارب ڈالر ارسال کئے گئے تھے۔ فروری میں امریکہ سے ترسیلات زر کا حجم 287 ملین ڈالر رہا۔ یہ گزشتہ فروری کے 220 ملین ڈالر کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہے۔

سٹیٹ بینک مارچ میں 1.8بلین ڈالر قرض واپسی کا بندوبست کرے گا

کراچی (پاک ترک نیوز) اسٹیٹ بینک مارچ میں چین کو قرض ادا کرنے کے لیے 1.8 بلین ڈالر کا بندوبست کر رہا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) پر اس وقت مارچ میں واجب الادا چینی قرض کی ادائیگی کے لیے 1.8 بلین ڈالر کے انتظامات کا بوجھ ہے۔ وزارت خزانہ نے ابھی تک چین کو ادائیگی کے لیے اسٹیٹ بینک کو 1.8 بلین ڈالر کے مساوی مقامی کرنسی فراہم نہیں کی ہے۔رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور منافع کے زیادہ اخراج کے باوجود، پھنسی ہوئیرقم اس سے زیادہ ہے جو واپس بھیجی گئی…

سٹیٹ بینک نے برآمدکنندگان کو بغیر پیشگی منظور ی بیرون ملک ڈالر استعمال کرنےکی اجازت دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک نے برآمد کنندگان کو بغیر پیشگی منظوری بیرون ملک ڈالر آزادانہ طور پر استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے برآمد کنندگان کو بغیر کسی پیشگی منظوری کے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں اپنے فنڈز استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ حکومت برآمدات کو بڑھانے اور برآمد کنندگان کو ایک آزاد خیال رکھنے کی کوششیں کر رہی ہے جس میں مارکیٹنگ اور دیگر متعلقہ مقاصد کے لیے ڈالر تک آزادانہ رسائی ہے۔ ایس بی پی کے سرکلر میں کہا گیا کہ برآمد…

پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی (پاک ترک نیوز) پانچ جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پانچ جنوری تک 13 ارب 25 کروڑ ڈالر رہے۔ سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کم ہو کر 8 ارب 15 کروڑ ڈالر ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 10 کروڑ 24 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 10 کروڑ ڈالر ہیں۔

سٹیٹ بینک کے ذخائر چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر چھ ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے ۔سٹیٹ بینک کے ذخائر8.2 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 29 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 464 ملین ڈالر کی آمد کے بعد تقریباً چھ ماہ کی بلند ترین سطح 8.221 بلین ڈالر پر پہنچ گئے۔ گزشتہ ہفتے میں 853ملین ڈالرز کی آمد کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر میں مجموعی طور پر 1ارب 31کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا۔ دو ہفتوں میں اس بڑے اضافے کے باوجود روپیہ زیادہ جوش و…

ایگزم بینک کے آغاز سے برآمدات میں اضافہ ،نئی منڈیوں تک رسائی میں مدد ملے گی،شمشاد اختر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وفاقی وزیر خزانہ ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایگزم بینک کے آغاز سے برآمدات میں اضافہ اور نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں مدد ملے گی، پاکستان میں ایگزم بینک کے آغاز کےموقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاکہ بینک کے قیام سے پاکستانی برآمد کنندگان کو کریڈ ٹ انشورنس اور گارنٹی کی خدمات بھی میسر آئیں گی، ادائیگیوں میں توازن ، اقتصادی نمو اور معیشت میں پائیداریت کا انحصار معیشت کے…

پاکستانیوں کی نومبر میں کریڈٹ کارڈز سے ریکارڈ خریداری

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستانیوں نے رواں برس نومبر میں کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے رجحان میں گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 27.3 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 85 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔ اس طرح نومبر میں 2.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستانیوں نے اکتوبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 105 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More