براؤزنگ ٹیگ

#toronto

کینیڈا میں ایک اور پاکستانی فلائٹ اٹینڈنٹ لاپتہ،تعداد 10ہوگئی

ٹورنٹو (پاک ترک نیوز) کینیڈا میں دسویں پاکستانی فلائٹ اٹینڈٹ لاپتہ ہوگئی۔ مریم رضا ٹورنٹو میں لاپتہ ہونے والے دسویں فلائٹ اٹینڈنٹ ہیں۔ 27 فروری کو ٹورنٹو میں لینڈنگ کے بعد پاکستان ایئر لائنز انٹرنیشنل (پی آئی اے) کی فلائٹ اٹینڈنٹ مریم رضا نے اگلے روز اپنی مرون رنگت والی یونیفارم ہوٹل میں چھوڑی اور لاپتہ ہو گئیں ۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ 47 سالہ جبران بلوچ ایک ہفتہ قبل کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز PK-783 میں کیبن کریو کا حصہ بننے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔ گزشتہ موسم خزاں میں،…

بھارت نے کینیڈاکو جواب دیدیا،41 کنیڈین سفارتکاروں کو 10 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کا حکم

ٹورنٹو (پاک ترک نیوز) کینیڈا کے بعد امریکہ کی جانب سے بھی بھارت کو خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کے معاملے کینیڈا سے تعاون کے مطالبے کے جواب میں 41 کنیڈین سفارتکاروں کو 10 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ دی گئی تاریخ کے بعد ان سفارتکاروں کا حق استثنیٰ ختم کر دیا جائے گا۔ بینالاقوامی میڈیا کی تازہ رپورٹس کے مطابق بھارت میں کینیڈا کے 62 سفارت کار موجود ہیں اور نیو دہلی نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ تعداد کم کی جائے۔بھارت نے کینیڈین حکومت کو دھمکی دی ہے کہ…

کینیڈا میں آزاد خالصتان تحریک کا ایک اور سکھ رہنما قتل

ٹورنٹو(پاک ترک نیوز) بھارت سے علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے والے ایک اور سکھ رہنما سکھ دول سنگھ (سکھا دونیکے) کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا۔ سکھ دول سنگھ کو کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ۔ سکھ دول سنگھ ایک اور سکھ رہنما ارشدیپ سنگھ کے قریبی ساتھی تھے۔ سکھ دول سنگھ 2017 میں بھارت سے کینیڈا منتقل ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سکھ دول سنگھ بھارت کو مطلوب خالصہ رہنماؤں کی فہرست میں شامل تھا اور بھارتی پنجاب پولیس کی ملی بھگت سے کینیڈا فرار ہو گیا تھا۔ سکھ رہنما…

کینیڈا نے را کے سربراہ کو ملک بدر کردیا بھارتی سفارتکار کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم

ٹورنٹو(پاک ترک نیوز) کینیڈا نے بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔کینیڈا نے بھارتی سفارتکار اور ’را‘ کے سربراہ کو ملک بدر کر دیا۔ بھارت اور کینیڈا کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے، کینیڈا نے بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا جبکہ کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سربراہ پون کمار کو ملک بدر کر دیا۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے ہردیپ نجر کی موت اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ جی 20…

کینیڈا میں ملازمت کے خواہشمند افراد براہ راست اپلائی کیسے کر سکتے ہیں؟

اگر آپ كینیڈا میں ملازمت ڈھونڈھ رہے ہیں اور دھوكوں سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ مستند ریكروٹمنٹ ایجنسیز كی لسٹ یہ ہے ۔۔۔ آپ بغیر كسی ایجنٹ كے ڈایریكٹ ملازمت كے لیے اپلایی كر سكتے ہیں ۔۔۔ تفصیلات موجود ہیں ۔ 1۔Insight Global(قیام 2001)لوکیشن ،کیلگری، ٹورنٹو، اور وینکوور، کینیڈا؛ امریکہ میں متعدد مقامات۔ ترجیحی شعبے :آئی ٹی، انجینئرنگ، حکومت، صحت کی دیکھ بھال، سیلز، اکاؤنٹنگ اور فنانس، آؤٹ سورسنگ Insight Global صنعتوں کی ایک وسیع رینج کی خدمت کرنے والی کینیڈا کی ایک سرکردہ بھرتی فرم ہے۔2001…

کینیڈا کی امیگریشن کے لیے آپ کس کیٹیگری میں اپلائی کریں گے؟

ھمارا ملک ان دنوں جس طرح کے بدترین سیاسی و معاشی بحران کا شکار ہے اس سے متوسط طبقات کے لاکھوں تعلیم یافتہ ،پروفیشنلز اور ھنر مند افراد مایوسی میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔ان میں سے بیشتر کی خواہش اور کوشش ہے کہ اپنے بہتر روز گار اور بچوں کے محفوظ مستبقل کے لئے بیرون ملک سکونت اختیار کر لیں ۔ ایسے میں نوسر بازوں کے گروپ اور اکاونٹ متحرک ہو چکے ہیں جو ہر ایک کو سبز باغ دکھا کر بیرون ملک بھجوانے اور وھاں سیٹل کروانے کے نام پر رقوم بٹور رہے ہیں ۔ شروع میں ایک لاکھ روپے اور ذاتی دستاویز لیکر پراسس کا کہہ…

مولاناطارق جمیل کی حالت اب تسلی بخش ہے ،بیٹا یوسف جمیل

اوٹاوہ (پاک ترک نیوز)مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی حالت اب تسلی بخش ہے ۔عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔یوسف جمیل کی ٹویٹ کو مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ اس حوالے سے مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نےاپنے والد کی طبیعت کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر…

کینیڈا ،عمارت میں رہائشی عمارت پر فائرنگ سے حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک

ٹورنٹو (پاک ترک نیوز) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں رہائشی عمارت پر فائرنگ سے حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو کے مضافاتی علاقے واگان میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس چیف نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو ایک افسر نے تصادم کے دوران گولی مار دی اور وہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے حملہ آور کا نام جاری نہیں کیا۔

فیفا نے ورلڈ کپ 2026کے میزبان شہروں کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) فیفا نے ورلڈ کپ 2026کے میزبان شہروں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔فٹبال ورلڈکپ 2026 امریکا کے 11، میکسیکو کے 3 اور کینیڈا کے 2 شہروں میں ہوں گے جبکہ جن شہروں میں میچز منتعقد ہوں گے انکے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ امریکاکے شہر لاس اینجلس، ہیوسٹن، نیویارک/نیو جرسی، میامی، اٹلانٹا، سیٹل، سان فرانسسکو، کانسز سٹی، ڈلاس، فلاڈیلفیا، کانسس سٹی جبکہ میکسیکوکے شہر میکسیکو سٹی، گواڈالاجارا، مونٹیری اور کینیڈین شہر وینکوور اور ٹورونٹو شامل ہیں۔ فیفا ورلڈکپ 2026 کی میزبانی مشترکہ طور پر امریکا،…

کینیڈا،حکومت کے لئے ہنگامی اختیارات میں توسیع

ٹورنٹو (پاک ترک نیوز)کینیڈا کے قانون سازوں نے ہنگامی اختیارات میں توسیع کے حکومتی فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ جسے پولیس کووڈ ۔19پابندیوں کی مخالفت کرنے والوں کی طرف سے ممکنہ طور پر دوبارہ شروع ہونے والی ناکہ بندیوں کو روکنے کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔ پیر کی رات ہاؤس آف کامنز میں قانون سازوں نے اختیارات کی توثیق کے لیے 151ے مقابلے میں 185 ووٹ دیے۔وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس سے قبل کہا تھا کہ پولیس کی جانب سے ہفتے کے آخر میں ملک کے دارالحکومت پر ٹرکوں کا قبضہ ختم کرنے اور پولیس کی جانب سے سرحدی…

ٹرکوں کا احتجاج، کینیڈا کے صوبہ انٹاریو میں ہنگامی حالت نافذ

ٹورنٹو (پاک ترک نیوز) کینیڈا کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے اونٹاریو نے ملک کے دارالحکومت اوٹاوا میں کووڈ۔ 19کےمینڈیٹ کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کےجاری احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے ۔ انٹاریو کےپریمیئر ڈگ فورڈ نے پریس بریفنگ میں کہاہے کہ وہ فوری طور پر احکامات نافذ کرنے کے لیے قانونی اختیار کو استعمال کرنے کے لیے کابینہ کا اجلاس بلائیں گےاور اسکی منظوری کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ اہم انفراسٹرکچر کے ساتھ سامان، لوگوں اور خدمات کی نقل و حرکت کو…

سانس کے ذریعے دی جانیوالی کوڈو ویکسین بہت زیاد موثر قرار

اوٹاوہ (پاک ترک نیوز) کینیڈا میں جاری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سانس کے ذریعے دی جانیوالی کووڈو ویکسین بہت زیادہ موثر ہوتی ہے ۔سانس کے ذریعے دی جانے والی کورونا وائرس اور اس کی متعدد اقسام کے خلاف طویل المیعاد تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کینیڈا کی میکماسٹر یونیورسٹی کی تحقیق میں براہ راست نظام تنفس تک ویکسین پہنچانے کے مدافعتی میکنزمز پر روشنی ڈالی گئی۔محققین کے مطابق چونکہ سانس کے ذریعے جسم کا حصہ بنائی جانے والی ویکسینز کے لئے پھیپھڑوں اور سانس کی اوپری نالی کو ہدف بنایا جاتا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More