براؤزنگ ٹیگ

#tourist

انطالیہ نے عید کی تعطیلات کے دوران 4 ملین سے زائد سیاحوں کی میزبانی کی

انطالیہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صوبے انطالیہ نے عید کی تعطیلات کے دوران 4 ملین سیاحوں کی میزبانی کی ۔ مقامی اور بین الاقوامی تعطیلات منانے والوں کے لیے ترکیہ کے اہم مقامات میں سے ایک انطالیہ نے عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران تقریباً 4 ملین سیاحوں کا خیرمقدم کیا۔ مقامی حکام کے مطابق طویل تعطیل کے دوران 10 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں اور تقریباً 7,200 بسیں بحیرہ روم کے شہر میں داخل ہوئیں۔ انطالیہ ہوائی اڈے پر ہوائی جہازوں کی آمدورفت 4,300 تک پہنچ گئی۔ انطالیہ کی میونسپلٹی سے تعلق رکھنے والے نوریتین…

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، مالدیپ میں اسرائیلیوں کے داخلے پر پابندی عائد

مالے(پاک ترک نیوز) مالدیپ کی حکومت نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پرپابندی عائد کردی۔ مالدیپ کے صدراتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے اور کابینہ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ مالدیپ کے صدر محمد معیزوفلسطینیوں کی امداد کے لیے خصوصی نمائندہ تعینات کریں گے۔ خوبصورت جزائر پر مشتمل ملک مالدیپ میں دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں جن…

ترکیہ کا 2028تک سیاحت کے شعبے میں تیسرے نمبر پر آ نے کا ہدف

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے سیاحوں کی میزبانی کے حوالے سے 2028 تک تین سرفہرست مقامات میں ایک بننے کو ہدف مقرر کرلیا ۔ ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ ترکیہ کا مقصد 2028 تک دنیا کے تین سرفہرست سیاحتی مقامات میں سے ایک بننا ہے، سیاحت کے موسم کو بڑھانے اور ملک کے ثقافتی، تاریخی اور آثار قدیمہ کے مقامات کی اپیل کو بڑھانے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔ 2023 میں غیر ملکیوں کی آمد ریکارڈ 49.2 ملین تک پہنچ گئی، جو کہ 2022 میں 44.6 ملین تھی۔ روس اور یورپ، خاص طور پر جرمنی اور برطانیہ سے آنے والے زائرین نے…

ترکیہ میں روس کی بجائے جرمن سیاحوں کی ریکارڈ تعداد میں آمد متوقع

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں رواں روس کی بجائے جرمن سیاحوں کی ریکارڈ تعداد میں آمد متوقع ہے ۔ جرمن سیاحوں کی جانب سے انطالیہ کیلئے بکنگ کا زبردست رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے بعد ترک حکام کو اس بات کی توقع ہے کہ رواں برس جرمن سیاح ریکارڈ تعداد میں ترکیہ کا رخ کریں گے شاید پہلی بار روس سے آنے والے سیاحوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابقبحیرہ روم کے سیاحتی ریزورٹ نے 2023 کے دوران تقریباً 15.7 ملین سیاحوں کی میزبانی کی جو 2019 میں اس کی پہلے کی بلند ترین 15.3 ملین تھی۔…

ترکیہ کو گزشتہ برس سیاحت سے آمدن 54.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی گزشتہ سال سیاحت کی آمدنی 54.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ کی سیاحت کی آمدنی 2022 کے مقابلے میں گزشتہ سال 16.9 فیصد بڑھ کر 54.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد 10 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 49.2 ملین ہو گئی۔ وزیر خزانہ مہمت سمیک سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہنا ہے کہ سیاحت کی آمدنی 55.6 بلین ڈالر کے ہدف سے کم رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ اس سال زائرین کی تعداد بڑھ کر 59.4 ملین ہو جائے گی اور سیاحت کی آمدنی $59.6…

ترکیہ نے پاکستانیوں سمیت سیاحوں کیلئے وزٹ ویزے کا حصول مزید آسان کردیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ خاص طور پر پاکستان سے آنے والے سیاحوں میں ایک مقبول مقام ہے۔ ترکیہ میں سیاحت زائرین کے لیے مختلف سیاحتی مقامات اور تفریحی اختیارات پیش کرتی ہے۔مختلف قسم کے تاریخی مقامات اور سمندر کنارے ریزورٹس ملک کو سیاحوں کے لیے زیادہ پرکشش بناتے ہیں۔ عام پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے ترکیہ کا سفر کرنے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا لازمی ہے۔پاسپورٹ ہولڈرز جن کے پاس شینگن، USA، اور UK ویزہ یا رہائشی اجازت نامہ ہے وہ ویب سائٹ کے ذریعے اپنا ایک ماہ کا سنگل انٹری ای ویزا حاصل…

ترکیہ کا امریکہ اور کینیڈا کے شہریوں کیلئے ویزا استثنیٰ کا اعلان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے کینیڈین اور امریکی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا سے استثنیٰ کا اعلان کردیا ۔ ترک حکومت نے کینیڈا اور امریکہ کے شہریوں کے لیے ویزا استثنیٰ کا اعلان کیا ہے، سیاحت کے مقصد کے لیے آنے والے ہر 180 دن میں 90 دن کا رہائشی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ ترک حکام کے مطابق امریکہ اورکینیڈا کے شہیروں کیلئے ویزے سے مستثنیٰ قرار دینے کا مقصد ملک میں سیاحت کے شعبے کو سپورٹ کرنا ہے ۔ ان ممالک کے شہری اب سیاحت کیلئے ترکیہ جاتے ہوئے تقریباً 90 دن تک کا طویل قیام کا ویزا حاصل کر سکتے…

ترکیہ میں پہلے 8ماہ کے دوران ریکارڈ 33.4ملین غیر ملکی سیاحوں کی آمد

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں سیاحت پروان چڑھ رہی ہے ۔ ترکیہ میں رواں برس کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ریکارڈ 33.4ملین غیر ملکیوں سیاحوں کی آمد ہوئی ہے ۔ سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں ترکیہ میں غیر ملکیوں کی آمد میں تقریباً 14 فیصد کا اضافہ ہوا، جس سے موسم گرما کے خوشگوار موسم میں اضافہ ہوا اور موسم خزاں میں بکنگ کے مزید جاری رہنے کی توقع ہے۔ وزارت ثقافت اور سیاحت کا کہناہے کہ جنوری سے اگست تک 33.4 ملین سے زیادہ غیر ملکیوں نے ترکیہ کا دورہ کیا، جو کہ سال بہ سال 13.95 فیصد زیادہ ہے۔ وزارت نے…

اردوان نے سیاحوں پر حملے کرنے والوں کو سزا دینے کا اعلان کر دیا

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ سیاحوں پر حملوں میں ملوث افراد کو عدلیہ سزا دے گی۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد دورہ نیویارک کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ایک قانون کی ریاست ہے اور جس چیز پر میں ہمیشہ اصرار کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہمیں خاص طور پر سیاحتی علاقوں میں وہ زبان استعمال کرنے کی ضرورت ہے جو سیاح اشاروں میں سمجھتے ہیں۔ ہم اس راستے پر نہیں چل سکتے جو اپوزیشن اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا…

ترکیہ میں قربان بیرم (عیدالاضحی )کی تعطیلات کے دوران ریکارڈ 2ملین سیاحوں کی آمد متوقع

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں قربان بیرم (عیدالاضحی )کی تعطیلات کے دوران ریکارڈ سیاحوں کی آمد متوقع ہے ۔ ترکیہ جو اپنے مشہور سیاحتی مقامات ،دلکش مناظر اورپرکشش مقامات سے ملاقات ہے آئندہ نو روزہ قربان بیرم (عیدالاضحی ) کی تعطیلات کے دوران ریکارڈ سیاحوں کی آمد کا منتظر ہے ۔ایک اندازے کے مطابق تقریبا 2ملین سیاحوں کی آمد کی توقع کی جا رہی ہے جو ان اپنی تعطیلات کے دن کوبھرپور انداز سے منانے کیلئےترکیہ کا رخ کرسکتےہیں ۔ ایسوسی ایشن آف ٹرکش ٹریول ایجنسیز (TÜRSAB) کے صدر فیروز باگلکیا کے کا کہنا…

ترکیہ میں 2022کے دوران ریکارڈ روسی سیاحوں کی آمد

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں گزشتہ برس 2022کے دوران ریکارڈ روسی سیاحوں کی آمد ہوئی ۔ ایک اعلیٰ ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ترکیہ 2022 میں روسیوں کے لیے سب سے گرم تعطیلات کا مقام رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد ان کے دوروں کو مغربی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ روس کی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز (ATOR) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مایا لومیڈزے کے مطابق، اس سال تقریباً 5.3 ملین روسیوں نے ترکیہ کا دورہ کیا۔ جرمنی اور برطانیہ کی قیادت میں یورپ سے مانگ…

ترکیہ میں سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ

ترکی نے سیاحت کے شعبے میں کمال حاصل کر لیا، صدر رجب طیب اردوان انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے سیاحت کے شعبے مین اپنی ماسٹری ثابت کر دی ہے۔ کیونکہ اس سال غیر ملکی تعطیلات منانے والوں کی آمد نے کورونا وائرس کے اس صنعت پر پڑنے والے تمام منفی اثرات کو ختم کر دیا ہے۔ صدر اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ترک ہوٹلز فیڈریشن کی ساتویں عام جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سیاحت میں اپنا اپرنٹس شپ کا دور ختم کر دیا ہے اور ہم مہارت کے مرحلے پر ہیں۔اگرچہ ہم نے عالمی…

ترکیہ میں غیرملکی سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ 128فیصد اضافہ، وزارت سیاحت اور ترک سٹیٹ کے تازہ اعداد و شمار

استنبول (پاک ترک نیوز) رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دورا ن ترکی جانے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میںگذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 128 فیصد اضافہ ہواہے۔ جس کے نتیجے میںسیاحوں کی آمددوکروڑ33لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ترکی کی وزارت ثقافت و سیاحت کے گذشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے پہلے سات ماہ کے عرصے کے مقابلے میں اس سال جنوری سے جولائی کے عرصے میں بیرونی سیاحوں کی ترکی آمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جو سات ماہ کے دوران دو کروڑ 33لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ جبکہ اس…

پنجاب کے سیاحتی مقامات پر ہیلپ لائن 1421کا آغاز

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کے سیاحتی مقامات سے متعلق راہنمائی اور شکایات کیلئے نئی ہیلپ لائن 1421کا آغاز کردیا گیا ۔سیاح کسی بھی ایمرجنسی میں ہیلپ لائن پر مدد کیلئے کال کر سکیں گے ۔پہلے یہ سروس مری میں شروع ہو گی، جس کے بعد مرحلہ وار پورے پنجاب میں ہیلپ لائن کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔ اگر کسی بھی سیاح کو کہیں کوئی مدد یا معلومات درکار ہیں تو ہیلپ لائن 1421 پر کال کر کے حاصل کر سکتا ہے، پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سے ہیلپ لائن وضع کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ہیلپ لائن کو…

ترکی ،مصر اور تیونس روسی سیاحوں کے لئے کھلے رہیں گے

ماسکو(پاک ترک نیوز) ترکی، مصر اور تیونس کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ ممالک روسی سیاحوں کا انتظار کر رہے ہیں۔اور ان ملکوں کا روسی سیاحوں پر کسی قسم کی پابندیاں لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یہ بات روس کی وفاقی سیاحتی ایجنسی(جو روسٹورزم) کی سربراہ زرینہ ڈوگوزوفا نےگذشتہ روز صحافیوںسے گفتگو کے دوران بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ روس اپنے شہریوں میں انتہائی مقبول تینوں سیاحتی ملکوں کےاس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انکی تیونس کے وزیر سیاحت محمد معیز بل حسین سے بات ہوئی ہے۔ جس میں انہوں نے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More