براؤزنگ ٹیگ

trade

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور

کراچی(پاک تر ک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ سازی دیکھنے میں آئی جب انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار حصص بازار میں 956 پوائنٹس کی تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرکے 76070 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے نتیجے میں حصص کی مالیت میں 48 ارب 74کروڑ 18 لاکھ 65 ہزار 555روپے کا اضافہ ہوا تھا جب کہ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 157.80 پوائنٹس کے اضافے…

اسلام آباد میں پاک سعودی عرب دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس

اسلام آباد (پا ک ترک نیوز) اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس شروع ہو گئی ۔ اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا کہ پاکستان ایک بڑا سٹریٹجک شراکت دار ہے۔ نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا کہ سعودی حکومت اور سعودی کمپنیاں پاکستان کو اقتصادی سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کے حوالے سے ترجیح دیتی ہیں۔ سعودی…

پاکستان کی برآمدات میں بتدریج اضافہ، درآمدات بھی بڑھنے لگیں، ادارہ شماریات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کی برآمدات میں بتدریج اضافہ شروع ہوگیا ہے اور رواں سال مارچ کے علاوہ پچھلے چار ماہ کے دوران برآمدات میں دو ہندسی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے جو اپریل میں 10.02فیصد رہا۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پاک سٹیٹ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق تجارتی سامان کی برآمدات میں سال بہ سال اپریل میں 10.02 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مارچ میں نمو میں کمی واقع ہوئی۔مارچ میں سست ہونے سے پہلے دسمبر سے برآمدات میں دوہرے ہندسوں کا اضافہ ہوا۔ تاہم برآمدات میں ماہ بہ ماہ…

پاکستان میں سرمایہ کاری اورترقی کیلئے اقدامات پرسعودی قیادت کے مشکور ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات پر پوری قوم ان کی شکرگزار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس ہوا، وزیرِ اعظم نے اجلاس کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دورہ سعودی عرب کی بہترین تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزراء اور افسران کی کوششیں قابل تحسین ہیں ،…

ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کردیئے

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکیہ نے غزہ میں جارحیت کے باعث اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے۔ ترک وزارت تجارت کی جانب سے بیان میں کہا گیاہے کہ غزہ میں بدتر انسانی المیے کی وجہ سے ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکیہ اسرائیل سے کسی قسم کی درآمدات اور برآمدات نہیں کرے گا، غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگی۔ترکیہ اپنے نئے اقدامات پر سختی سے عمل در آمد کرے گا جب تک اسرائیلی حکومت انسانی امداد کو بغیر کسی رکاوٹ کے غزہ تک…

برکس :چین اور ایران کے درمیان ریکارڈ تیل کی تجارت

بیجنگ (پاک ترک نیوز) ایران اور برکس کے اتحادی چین کے درمیان ریکارڈ سطح پر تیل کی تجارت ہوئی ہے ۔ ایرانی تیل کی برآمدات 6سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں ۔ ایران نے تاریخی 35بلین ڈالر کے ساتھ تیل کی برآمدات کا ہدف حاصل کیا ہے خاص طور پر 2024کے پہلے تین مہینوں کے دوران اوسطاً 1.56ملین بیرل یومیہ رہا ہے ۔ان برآمدات کا ایک بڑا حصہ چین کو دیا گیا ہے۔ برکس اقتصادی اتحاد نے جغرافیائی سیاسی منظر نامے کو اس تبدیل کردیا جب چھ ممالک نے شمولیت کی ان میں سعودی عرب، ایران، مصر، ایتھوپیا، اور متحدہ عرب…

چین اور روس برکس کے تحت امریکی ڈالر کے بغیر 260 بلین ڈالر کی تجارت کریں گے

ماسکو (پاک ترک نیوز) برکس کی رواں سال 2024میں بین الاقوامی تجارت اور لین دین میں امریکی ڈالر کو ختم کرنے کے لیے پیش قدمی جاری ہے۔اور اس سلسلے میں برکسملکوں روس اور چین نے مقامی کرنسیوں کے ذریعے 260ارب ڈالر کے مساوی تجارت کا معاہدہ کیا ہے۔ برکس کی رپورٹ کے مطابق بلاک کا مقصد مقامی کرنسیوں کو امریکی ڈالر سے آگے رکھنا ہے تاکہ اپنی مقامی معیشتوں اور کاروبار کو مضبوط کیا جا سکے۔ یہ اتحاد دوسرے ترقی پذیر ممالک کو بھی اس بات پر قائل کر رہا ہے کہ وہ اس کی پیروی کریں اور سرحد پار لین دین کے لیے مقامی…

پاکستان کا تجارتی خسارہ 24.94فیصد کم ہوگیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کا تجارتی خسارہ جولائی تا مارچ 24.94فیصد کم ہوکر 17.03بلین ڈالر رہ گیا ۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ جولائی تا مارچ کے دوران 24.94 فیصد کم ہو کر 17.03 بلین ڈالر رہ گیا جس کی وجہ درآمدات میں خاطر خواہ کمی اور برآمدات میں اضافہ ہے۔ ملک کا تجارتی توازن، برآمدات اور درآمدات کے درمیان فرق، جولائی تا مارچ 2023-24 کی مدت میں 17.03 بلین ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 22.69 بلین…

مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں تجارتی خسارے میں 30فیصد کمی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کا تجارتی خسارہ رواں مالی سال 2023-24کے پہلے آٹھ ماہ جولائی تا فروری کے دوران 30 فیصد کم ہو کر 14.87 ارب ڈالر رہ گیا جس کی وجہ سے درآمدات میں خاطر خواہ کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوا۔ یہ بات پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارمیں بتائی گئی ہے۔پی بی ایس کے مطابق ملک کا تجارتی توازن، برآمدات اور درآمدات کے درمیان فرق، سال 2023-24کے جولائی سے فروری کے عرصے میں 14.9 ارب ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا جو پچھلے سال کی اسی مدت میں…

حکومت سمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی،نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم نقصان اٹھا رہی تھی اور حکومت اس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔ نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت تجارت اور سرحدی اضلاع میں اسمگلنگ کے خاتمے پر جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں نگران وفاقی وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹریز، فرنٹیئر کور کے متعلقہ آئی جیز، وفاقی سیکٹریز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔…

افغانستان کے ساتھ ایک اور تجارتی روٹ کی تعمیر، منصوبے کے سروے کاحکم جاری

جنوبی وزیرستان (پاک ترک نیوز) افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے سراے کنڈہ۔ لجمری روڈ کی تعمیر پر توجہ دی جا رہی ہے۔ اور اس سڑک کی تعمیر کے منصوبےکا سروے کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق ایک خصوصی ٹیم، جس میں کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ کے انجینئرز، سیکورٹی اہلکار (ایف سی)، مقامی حکام اور قومی نمائندے شامل ہیں، مذکورہ سڑک کے سروے کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔سی پیک کے تحت بنائی جانے والی یہ سڑک افغانستان کے ساتھ تجارت کے لیے تزویراتی طور پر…

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے اثرات۔ ترکیہ سے باہمی تجارت میں 50فیصد کمی آ گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوجی حملے کے بعد سے ترکیہ کے اسرائیلکے ساتھ تجارت میں تقریباً 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔جس کے نتیجے میںدوطرفہ تجارت جو 2022 میں8.91 ارب ڈالر تھی اب منہ کے بل گر چکی ہے۔ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے سرحد پار حملے کے جواب میں اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ میں اندھا دھند فضائی اور زمینی حملے کر رہا ہے۔ مقامی صحت کے حکام کے مطابق، اس نے وسیع علاقوں کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے اور کم از کم 21,000 فلسطینی جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیںشہید اور 55,000 سے…

ترکیہ اور ہنگری کا تجارتی حجم 6بلین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بدھاپوسٹ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ہنگری کے وزیراعظم اوربان نے بدھا پوسٹ میں تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 6بلین ڈ الر تک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔ ترک صدر رجب طیب اردگان اور ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے بوڈاپیسٹ میں بات چیت کے بعد تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عہد کیا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کا چار ماہ میں یہ دوسرا دورہ تھا۔ ہنگری اور ترکیہ نیٹو کے وہ دو ممالک ہیں جنہوں نے اب تک روس کے یوکرین پر حملے کے تناظر…

پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم اگلے دو برسوں میں5بلین ڈالر تک بڑھائیں گے ،ترک سفیر

کراچی (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے پاکستان سے تجارتی حجم اگلے دو برسوں میں 5بلین ڈالر تک بڑھانے کا عزم کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ اگلے ایک سے دو سالوں میں باآسانی دو طرفہ تجارت کو 5 بلین ڈالر تک لے جا سکتے ہیں۔ ترک سفیر نے توقع ظاہرکی کہ دوطرفہ تجارتی حجم 20سے 25بلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے ۔ ترکیہ کے سینئر سفارت کاروں کی ٹیم کے ساتھ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ہیڈ آفس کا دورہ کرتے ہوئے…

پاکستان صرف افغان مہاجرین نہیں بلکہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف کارروائی کررہا ،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان صرف افغان مہاجرین نہیں بلکہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے خلاف نہیں بلکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کے خلاف ہے۔ پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ پاکستان نے لاکھوں مہاجرین کی کھلے دل سے برسوں میزبانی کی ہے۔ پاکستان افغان مہاجرین کے خلاف نہیں بلکہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہے۔ انہوں…

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ،پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی

کراچی(پاک ترک نیوز) وزارت تجارت نے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی۔ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت اشیاء پاکستان کے راستے افغانستان لیجانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا وزارت تجارت نے ایس آر او نمبر بھی جاری کر دیا ہے۔اشیاء کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان سے افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ایس آر او نمبر کے مطابق تمام اقسام کی گاڑیوں کے ٹائرز، 17 اقسام کا کپڑا، کاسمیٹکس ،چائے کی پتی اور ٹوائلٹ میں استعمال کی…

طور خم بارڈر 9 روز بعد کھول دیا گیا

خیبر(پاک ترک نیوز) طورخم بارڈر 9 روز بعد افغانستان کی جانب سے اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کے بعد کھول دیا گیا۔ طور خم بارڈر کے دونوں جانب سے گیٹ کھلنے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔افغانستان سے دو گاڑیاں پاکستان داخل ہوگئی ہیں، آمدورفت کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ یاد رہے کہ افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے پاکستانی ناظم الامور سے ملاقات میں افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بارڈر کھولنے کی درخواست کی تھی جس پر…

ٹھیکیداروں نے اس سال بیرون ملک $11 بلین مالیت کے سودے جیتے۔

استنبول(پاک ترک نیوز) ترک ٹھیکیداروں نے اس سال اگست تک بیرون ملک11 ارب ڈالر مالیت کے سودے جیتے۔جو 162منصوبوں پر مشتمل ہیں۔ ترکیہ کی وزارت تجارت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ترک کنٹریکٹرز کو 2023 کے پہلے آٹھ مہینوں میں بیرون ملک 11 ارب ڈالر کے 162 منصوبوں سے نوازا گیا ہے۔ 2022 میں ترک کمپنیوں کو دیئے گئے معاہدوں کی مالیت 19.1 ارب ڈالر تھی، جو کہ روس یوکرین جنگ کے منفی اثرات کی وجہ سے اس سے پچھلے سال کے 30.8 بلین ڈالر سے کم ہے۔ جنوری-اگست کی مدت میں مقامی ٹھیکیداروں کی جانب…

ترکیہ میں شہریوں کی سالانہ بنیادوں پر قوت خرید میں اضافہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں خوردہ فروخت میں سالانہ نمو اور صنعت، تجارت، تعمیرات اور خدمات کے شعبوں کے مشترکہ کاروبار میں تیزی آئی ہے۔مستحکم قیمتوں پر خوردہ فروخت کا حجم جولائی میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 31 فیصد بڑھ گیا ہے۔ جو پچھلے مہینے میں ریکارڈ کیے گئے 29 فیصد اضافے سے تیز ہے۔ ترکیہ کے ادارہ شماریات (ترک سٹیٹ) کے اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر، خوردہ فروخت جون میں صرف 0.2 فیصد اضافے کے بعد 2.7 فیصد بڑھی تھی۔جولائی 2022 سے تقابل میں خوراک، مشروبات اور تمباکو کی مصنوعات کی…

پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں فری ٹریڈ معاہدے کا امکان

ابوظبی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں فری ٹریڈ معاہدے ہونے کا امکان ہے۔اس حوالےسے اماراتی وفد 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ فری ٹریڈ معاہدے سے تجارتی ٹیرف کم ہوگا ۔پاک امارات باہمی تجارت 11 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔ سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ باہمی تجارت میں گزشتہ ایک سال کے دوران 10 فیصد اضافہ ہواہے۔ سفیر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی تعداد 18 لاکھ پہنچ گئی۔گزشتہ ایک سال میں عرب امارات میں دو لاکھ پاکستانیوں کا اضافہ ہوا۔ سفیر پاکستان…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More