براؤزنگ ٹیگ

#turkforeginminister

بلنکن ترکیہ پہنچ گئے ترک ہم منصب سے ملاقات۔ ترکیہ کا جنگ بندی کامطالبہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی انقرہ میں ملاقات میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال ،فوری جنگ بندی کے امکان اور علاقائی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ملک کے دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ کی صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات نہیں ہو سکے گی۔ بلنکن اسرائیل فلسطین تنازعے پر مرکوز مشرق وسطیٰ کے دورے کے بعد گذشتہ شب ترکیہ کے دارالحکومت پہنچے تھے۔امریکی وزیر خارجہ نے اتوار کو مقبوضہ مغربی کنارے کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے فلسطینی صدر محمود…

ترکیہ، سویڈن اور فن لینڈ کے درمیان سہ فریقی مذاکرات9مارچ سے دوبارہ شروع ہوں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ترکیہ توقع کرتا ہے کہ دونوں نورڈک ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے انقرہ کے خدشات کو دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی رکنیت کا انحصار نیٹو کے ارکان ترکیہ اور ہنگری کے الحاق کے معاہدے کی توثیق پر ہے۔ Çavuşoğlu نے دارالحکومت انقرہ میں اپنے ہنگری کے ہم منصب پیٹر Szijjarto کی میزبانی کی۔ وزیر خارجہ مولود چاووش اولو نے کہا "برسلز میں میٹنگ کرنا اچھا ہے تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ سویڈن اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا…

مصری وزیر خارجہ کا ایک دہائی بعد ترکیہ کا پہلا دورہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری ایک دہائی بعد آج ترکیہ کے سرکاری دورے پرانقرہ پہنچ رہے ہیں۔ تاکہ جنوبی ترکیہ میںآنے والے تباہ کن زلزلوں کے کے بعد یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ ترک وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد شام اور ترکیہ میں اس ماہ کے شروع میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد دونوں ممالک اور ان کے برادرعوام کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ شکری اور ان کے ترک ہم منصب مولود چاوش اولوکے درمیان دو طرفہ ملاقات بھی متوقع ہے۔مصری صدر…

دہشتگرد گروپوںکے زیر کنٹرول علاقوں میں راہداری کھولنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ترک وزیر خارجہ

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ شام میں وائی پی جی اور پی کے کے دہشتگرد گروپوںکے زیر کنٹرول علاقوں میں گزشتہ ہفتے آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے بعد سرحدی گزرگاہیں نہیں کھولے گا۔ اس بات کا اعلان ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے پیر کی شب اپنے لیبیائی ہم منصب نجلا المنگوش کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو بتایا ہے کہ وہ ہمارے زیر کنٹرول دو دروازوں سے انسانی امداد بھیج سکتے ہیں۔ ہم نے کہاہے کہ ہم انسانی امداد کے…

شام میں امدادی سر گرمیاں تیز کرنے کے لئے دو مزید سرحدی راہداریاں کھولنا چاہتے ہیں، ترک وزیر خارجہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک وزیر خارجہ مولودچاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکیہ شمال مغربی شام کے پیر کے روز آنے والے زلزلے میں تباہ ہونے والے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے دو مزید سرحدی راہداریاں کھولنے پرکام کر رہا ہے۔ ترکیہ کے نائب صدر فاؤت آکتےکے ہمراہ گذشتہ روز مشترکہ نیوز کانفرنس میں بات کرتے ہوئےچاوش اولو نے کہا کہ سلوی گزوگیٹ پہلے ہی کھلا ہے۔ لیکن زلزلوں کی تباہ کاری کے بعد مزید راہداریاں کھولنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔ اور ترکی اس…

ترکیہ نے مظاہروں کے بعد سویڈن، فن لینڈ کیساتھ نیٹو مذاکرات کو بے معنی قرار دیدیا

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکیہ نے قرآن پاک نذر آتش کرنے کے واقعہ کے بعد سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ نیٹو مذاکرات کو بے معنی قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا واقعہ ایک نسل پرستانہ حملہ ہے جس کا آزادی فکر سے کوئی تعلق نہیں ہے،مظاہروں کے بعد سویڈن، فن لینڈ کے ساتھ نیٹو مذاکرات بے معنی ہیں۔ ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ سویڈن میں حالیہ مظاہروں کے بعد نیٹو کے الحاق کے عمل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے سویڈن اور…

پومپیو کی کتاب میں ترکیہ کی داعش کے خلاف ناکامی کا دعویٰ درست نہیں۔ ترک وزیر خارجہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے کہا ہےکہ ترکی کے بارے میں سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے بیانات فریب پر مبنی، مبالغہ آمیز اور منافقانہ ہیں۔ وزیر خارجہ نےجمعرات کے روز رالحکومت انقرہ میں تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ڈان پرمودونائی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران حال ہی میں شائع ہونے وا لی سابق امریکی وزیر خارجہ کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب میں کئے گئے اس دعویٰ پر کہ ترک فوج کے پاس داعش کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں تھی جس کے بعد امریکہ نے PKK کے شامی ونگ YPG کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More