براؤزنگ ٹیگ

#UN

پاکستان مارخور کے تحفظ کے لیے عالمی کوششوں کا خواہاں

اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز) پاکستان مارخور کے تحفظ کے لیے عالمی کوششوں کا خواہاں ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مجموعی ماحولیاتی نظام میں اس کے کردار کو دیکھتے ہوئے مارخور کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں کی حمایت کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر منیر اکرم نے اس اہم جانور کے تحفظ کے لیے حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک ضمنی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "پاکستان کے لیے مارخور کی ایک خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ ہمارا قومی جانور ہے۔ سفیر اکرم نے UNEP اور IUCN کے…

دنیا کی آبادی چند برسوں میں 10ارب سے تجاوز کرنے کا امکان

نیویارک (پاک ترک نیوز) ) دنیا کی آبادی آئندہ چند برس کے دوران 10 ارب سے تجاوزکا امکان ہے ۔ اقوامِ متحدہ ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ کے مطابق دنیا کی اس وقت آبادی 8.2 ارب نفوس پر مشتمل ہے اور یہ آبادی آئندہ چند برس میں 10.8 ارب تک پہنچ جائے گی۔ ویب سائٹ ورلڈو میٹر کے مطابق رواں برس اب تک دنیا بھر میں 7 کروڑ 11 لاکھ بچے پیدا ہوئے جبکہ 3 کروڑ 22 لاکھ افراد انتقال کر گئے۔ اس وقت پاکستان 24 کروڑ 53 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ دنیا بھر کے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے، پڑوسی ملک بھارت 14 کروڑ…

عالمی برادری افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے مسئلے میں مدد کرے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے مسئلے میں مدد کرے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے ملاقات کی، ہائی کمشنر فلپو گرینڈی نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ افغان مہاجرین کی انتہائی عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ…

غزہ میں 10 میں سے 9 افراد کم از کم ایک بار بے گھر ہوئے: اقوام متحدہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 7اکتوبر سے جاری حماس اور اسرائیل جنگ کے باعث غزہ میں 10 میں سے نو افراد کم از کم ایک بار بے گھر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (OCHA)  ڈی ڈومینیکو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی امور کے رابطہ کار کا کہنا ہے کہ ہے کہ غزہ میں 10 میں سے 9 افراد کم از کم ایک بار بے گھر ہوئے ہیں۔ یروشلم سے آن لائن لنک کے ذریعے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، ڈی ڈومینیکو نے خطے میں بے گھر ہونے کے شدید اور مسلسل بحران پر زور دیا۔ ڈی…

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کا اختتام ،وزیراعظم کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں

آستانہ (پاک ترک نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم سر براہی اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت تنظیم کے تمام رکن ممالک کے سربراہان نے اجلاس کے اعلامیے/آؤٹ کم ڈاکیومینٹ پر دستخط کئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی ہوئی ۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ۔وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ، آذر بائیجان کے صدر الہام علییوف ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان ، کرغزستان کے صدر سدیر…

پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے درمیان ایک بار پھر باضابطہ رابطہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قطر کے دارالحکوموت دوحہ میں پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے درمیان ایک بار پھر باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام افغان کانفرنس میں شریک افغان وفد کی پاکستانی وفد سے ملاقات ہوئی، افغان وفد کی بھارتی وفد سے پہلے ہی دن ملاقات ہوگئی تھی۔ دوحہ میں پاک افغان وفود کی ملاقات مثبت رہی، افغان وفد نے کانفرنس میں افغان موقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جبکہ افغان وفد نے پاکستانی حمایت کو عوامی سطح پر سراہا۔ پاک افغان وفود کی ملاقات قطر میں پاکستانی سفیر کی…

قطر میں بڑی بیٹھک؛ افغانستان میں خواتین کے مسائل کو تسلیم کرتے ہیں، طالبان

دوحہ(پاک ترک نیوز) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان حکومت کے وفد نے اقوام متحدہ کے نمائندوں اور 20 سے زائد ممالک کے افغانستان کے لیے خصوصی ایلچیوں سے ملاقات کی۔ اقوام متحدہ کے ایک حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ قطر میں اقوام متحدہ کے ساتھ بہت سے خصوصی ایلچی اور طالبان کے نمائندوں کے ساتھ الگ بات چیت شروع ہو گئی۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے وفد کی قیادت کی۔ دو روزہ اجلاس میں افغانستان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور امدادی کاموں میں رکاوٹوں…

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اکاؤنٹس پر ہیکرز کا حملہ، ای میل اور یوٹیوب چینل ہیک

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر گزشتہ شب ہیکرز نےحملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ہیکرز نے انفارمیشن ونگ کی جانب سے استعمال کیا جانے والا آفیشل ای میل آئی ڈی ہیک کر لیا۔ ہیکرز نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے یوٹیوب چینل کو بھی ہیک کر لیا۔ ہیک ہونے کے بعد یو ٹیوب چینل کے نام کے ساتھ بینرز اور کانٹینٹ بھی تبدیل کر دیا گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے یو ٹیوب چینل اور انفارمیشن ونگ کے ای میل کو امریکی وقت کے مطابق جمعہ کے روز شام 4…

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیکرٹری جنرل یو این سے ملاقات، امن مشنز بڑھانے پر اتفاق

نیویارک(پاک ترک نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، اقوام متحدہ میں امن مشنز، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، اقوام متحدہ امن مشنز کے لئے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیو یارک کا دورہ کیا جہاں سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس نے ان کا خیر مقدم کیا۔اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے یونٹ…

پاکستان 8ویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بننے کیلئے پرعزم

جنیوا(پاک ترک نیوز ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آج ہونیوالے اجلاس میں پاکستان سمیت سلامتی کونسل کے پانچ نئےغیر مستقل ارکان کا انتخاب کیا جائے گا جس میں پاکستان ریکارڈ 8ویں بار منتخب ہونے کے لیے پرعزم ہے۔ آج ہونے والے انتخابات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشست پر پاکستان ریکارڈ 8ویں بار منتخب ہونے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان ایشیائی ممالک کے گروپ سے متفقہ امیدوارکے طورپر حمایت حاصل کرچکا ہے۔ اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک اس وقت 15 رکنی سلامتی کونسل میں 5 غیر مستقل ارکان کا تقرر…

اٹلی کا غزہ کیلئے یو این آر ڈبلیو اے فنڈنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

میلان (پاک ترک نیوز) اٹلی نے غزہ کیلئے یو این آر ڈبلیو اے فنڈنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اٹلی کا کہنا ہےکہ غزہ کو شدید انسانی بحران کا سامنا ہے۔ اٹلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (UNRWA) کے لیے فنڈنگ بحال کر دے گا ۔ فرانس کی سابق وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کی سربراہی میں UNRWA کے آزادانہ جائزے کے بعد روم نے کئی مغربی عطیہ دہندگان کو امداد کی بحالی میں شامل کیا، جس میں معلوم ہوا کہ اسرائیل نے اپنے دعووں کی حمایت کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا…

ایرانی صدر کی وفات، اقوامِ متحدہ میں ایک منٹ کی خاموشی پر اسرائیل کی تنقید

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی پر اسرائیلی مندوب نے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔ ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پیر کو منعقدہ اجلاس کے آغاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے پر اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے مندوبین نے کھڑے ہو کر ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی تھی۔ امریکا کے مندوب نے بھی اس دوران کھڑے ہوکر تعزیت کا…

عرب لیگ نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کو طلب کر لیا

مناما(پاک ترک نیوز) عرب لیگ نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کو طلب کر لیا۔ عرب لیگ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے مسلسل مہلک حملے کے زیر تسلط ایک سربراہی اجلاس میں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اقوام متحدہ کی امن فوج بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب سربراہان مملکت اور حکومت کا اجلاس بحرین میں غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کے سات ماہ سے زائد عرصے کے بعد طلب کیا گیا جس نے وسیع علاقے کو متاثر کیا ہے۔ 22 رکنی بلاک کی طرف سے جاری کردہ "مناما اعلامیہ" میں "مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام…

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سلامتی کونسل سے فلسطین کو رکن کے طور پر تسلیم کرنے کا کہہ دیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تنظیم کے اندر فلسطین کے حقوق میں اضافہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل کو کہا ہے کہ اسے ایک رکن کے طور پر قبول کیا جائے۔جسے2012 سے غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ حاصل ہے۔ رکنیت کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ہی کر سکتی ہے۔ امریکہ نے حال ہی میں مکمل رکنیت کے لیے ایک بولی کو ویٹو کر دیا، لیکن جمعے کے ووٹ کو فلسطینیوں کی حمایت کے اشارے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلامتی کونسل کی طرف سے مسئلہ پر ایک اور ووٹ کے…

غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں،اقوام متحدہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اتنی تباہی ہوچکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ملبے کا ڈھیر بن جانے والے غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اسرائیلی جارحیت سے غزہ کی تباہی کی سنگینی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہ غزہ میں اتنی تباہی ہوچکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ملبے کا ڈھیر بن جانے والے غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں۔غزہ کی تعمیر نو میں 40 بلین ڈالر کی لاگت آئے گی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نو ماہ کے عرصے میں غزہ کی آبادی میں غربت 38.8 سے بڑھ کر سنہ 2023 کے…

ترکیہ کی فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ویٹو پاور کی مذمت

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ویٹو پاور کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں اصلاحات کے علمبردار ترکیہ نے سلامتی کونسل کے ویٹو پاور پر تنقید کی، جسے اقوام میں فلسطین کے جائز مقام کی راہ میں رکاوٹ سمجھا جاتا ہے۔ ترکیہ کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے احمد یلدز کا کہنا ہے کہ ترکیہ کا پختہ یقین ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کے استعمال سے فلسطینی عوام کی جائز امنگوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔ اسے فوری جنگ بندی کی راہ میں بھی رکاوٹ نہیں…

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بنائی گئی اجتماعی قبروں کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں

نیویارک(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے متعدد دیگر بین الاقوامی اداروں نے جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر اجتماعی قبروں کی دریافت پر "شدید تشویش" کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان اجتماعی قبروں کے مختلف مقامات اور واقعات ہیں جن میں مرنے والوں کو زندہ درگور کرنے اور غیر قانونی ہلاکتوں جیسے سنگین الزامات بھی شامل ہیں۔ جن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے گذشتہ شب انسانی حقوق کی مختلف بین…

امریکہ میں طلبہ کے مظاہروں پر جبرپریشان کن ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حامی طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار اور پرامن مظاہروں کی ضمانت دینا "ضروری" ہے۔ منگل کی شب امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل گوٹیرس نے امریکہ میں طلباء کے احتجاج کو دبانے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یونیورسٹی کے حکام کو کیمپس میں جو کچھ دکھا یاجا رہا ہے اس کا صحیح طریقے سے انتظام کرنے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں، اقوام متحدہ کے…

یوکرین۔ نیٹو کونسل کا قیام۔ 16 مئی کو پہلا اجلاس

برسلز (پاک ترک نیوز) نیٹو کی یوکرین کونسل کے تحت رکن ملکوں کے چیف آف ڈیفنس کا پہلاجلاس آئندہ ماہ 16مئی کو ہوگا۔جس میں یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کی زمینی صورتحال اور نیٹو اور اتحادیوں کی یوکرین کی حمایت جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نیٹو کے پریس دفتر نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہنیٹو کے وزرائے دفاع 16 مئی کو برسلز میں ایک اجلاس منعقد کریں گے۔ جس کے دوران وہ دیگر چیزوں کے علاوہ یوکرین کی حمایت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پریس آفس کے مطابق اس پہلے اجلاس میں نیٹو ارکان کے چیف آف…

امریکہ نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا

اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز) امریکہ نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا۔ امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کی مکمل رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست کو ویٹو کر دیا ہے، جس سے عالمی ادارے کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ 15 رکنی سلامتی کونسل میں حق میں 12، امریکا نے مخالفت اور برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے دو ووٹ نہیں دیے۔ امریکی حکام امید کر رہے تھے کہ اگر دوسری ریاستیں کونسل کی طرف سے "ریاست فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More