ترکیہ کی فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ویٹو پاور کی مذمت
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ویٹو پاور کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ میں اصلاحات کے علمبردار ترکیہ نے سلامتی کونسل کے ویٹو پاور پر تنقید کی، جسے اقوام میں فلسطین کے جائز مقام کی راہ میں رکاوٹ سمجھا جاتا ہے۔
ترکیہ کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے احمد یلدز کا کہنا ہے کہ ترکیہ کا پختہ یقین ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کے استعمال سے فلسطینی عوام کی جائز امنگوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔ اسے فوری جنگ بندی کی راہ میں بھی رکاوٹ نہیں…