سعودی عرب سیاحت کیلئے اہم ملک بننے کیلئے 800ارب ڈالر کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، وزیر سیاحت احمد الخطیب
ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب اپنے قومی ترقی کے پروگرام 2030 کے تحت سالانہ 10 کروڑسیاحوں کو راغب کرنے کا ہدف رکھتا ہے کیونکہ سعودی عرب ٹریول ہاٹ سپاٹ اور دنیا کے سب سے زیادہ دیکھنے والے ممالک میں سے ایک بننے کے لیے 800 ارب ڈالر کی لاگت کے منصوبےپر عمل درآمد کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع الدرعیہ میں عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ایک گالا ایونٹ میں کیا۔ جس میں 120 ممالک کے 500 سے زیادہ حکام،سیاحت کے رہنماؤں اور ماہرین نے شرکت کی…