الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کوتسلیم کرلیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کوتسلیم کرلیا ۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے، جس میں پنجاب سے 49 اور خیرپختونخوا کے 33 ارکان شامل ہوئے۔سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت ہے۔
ن لیگ کے 120، پیپلزپارٹی کے 71 ارکان ہیں ، قومی اسمبلی میں 7 ارکان آزاد ہیں، ایم کیو ایم کے 21، جے یو آئی کے 11، ق لیگ کے پانچ ارکان ہیں۔
دستاویز کے مطابق آئی پی پی کے 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی کا ایک ایک رکن ، پی ایم ایل ض، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک، ایک ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔
یاد رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More