تنزانیہ میں طوفانی بارشوں سے 155 افراد ہلاک

ڈوڈوما(پاک ترک نیوز) تنزانیہ میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 155 افراد ہلاک ہو گئے۔بارشوں کے نتیجے میں 236 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
تنزانیہ میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 51 ہزار سے زائد گھر اور 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔مختلف حادثات و واقعات میں 155 افراد ہلاک ہو گئے جن میں بچے، بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں۔ تنزانیہ کے وزیر اعظم نے حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کی تصدیق کر دی۔
تنزانیہ کے دارالحکومت ڈوڈوما میں پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ ہونے والی شدید بارشوں نے کافی نقصان پہنچایا ہے۔
یاد رہے کہ تنزانیہ اور مشرقی افریقہ کے دیگر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے باعث انتہائی خطرے سے دوچار ہیں اور موجودہ برسات کے موسم کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی زد میں ہیں، کینیا میں بھی درجنوں اموات کی اطلاع ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More