سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی،انٹرنیٹ سروسز متاثر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی۔پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ سروسز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
ساؤتھ ایسٹ ایشیا، مڈل ایسٹ اور یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے، آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر 5 کٹ لگ گئے جسے ٹھیک کرنے میں ایک مہینہ لگے گا۔کیبل انڈونیشیا کے قریب کٹ گئی تھی۔
آپٹیکل فائبر کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس جبکہ پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک بھی متاثر ہے۔
پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان کو شام کے اوقات میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں دشواری کا سامنا رہے گا۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے تاہم ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کر دیا گیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More