لندن (پاک ترک نیوز) یورپی تاریخ کی مہنگائی ترین پینٹنگ ریکارڈ 85.3ملین پائونڈ میں فروخت کردی گئی ۔
آسٹریا کے مصور گستاو کلیمٹ کی زندگی کی شاہکار پینٹنگ 85.3 ملین پاؤنڈ ($108.4m) میں فروخت ہوا، یہ یورپ کا اب تک فروخت ہونے والا سب سے مہنگا فن پارہ ہے ۔
(Lady with a Fan)نامی فن پارہ گزشتہ روز لندن میں سوتھبیز نامی فرم نے اسے 74ملین پائونڈ میں خریدا ہے جو کہ عمدہ اور آرائشی آرٹ جمع کرونے والی فرم ہے ۔فروخت کی قیمت کے اوپر ایک چارج شامل ہے۔
اس فن پارہ کی فروخت کا تخمینہ 65ملین پائونڈ لگایا گیا تاہم یہ پیشگی تخمینہ سے تجاوز کر گئی ۔ اس شاہکار فن پارے نے اس سے قبل 65ملین پائونڈ کی بولی کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے جو ایک مجسمہ واکنگ مین کیلئے ادا کیا گیا تھا ۔