پٹرولیم مصوعات کی قیمتوں میں 24روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24روپےفی لٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پٹرول کی قیمت میں 14روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 24روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ریفائنڈ مصنوعات کی قیمتیں 13 ڈالر فی بیرل اضافے سے 111 ڈالر فی بیرل اور پٹرول کی قیمت 7 ڈالر فی بیرل اضافے سے 97 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ یکم اگست 2023 سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 20 روپے کا اضافہ کرچکی ہے۔حکومت پٹرول پر 55 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 50 روپے فی لٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More