پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کے دورے پر موجود کیوی ٹیم پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پانچواں اور آخری میچ میں کل لاہور میں میدان میں اترے گی ۔مہمان ٹیم کو سیریز میں دو ایک کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔
پاکستان کو سیریز برابر کرنے کیلئے کل کی جیت لازمی ہے ۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں ہو گا ۔ اس سے قبل چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چار رنز سے ہرا کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کی تھی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More