امریکہ تائیوان کے معاملے میں ون۔چائنا اصول کا احترام کرے،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(پاک ترک نیوز)
بیجنگ نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ون چائنا اصول کا احترام کرے اور تائیوان کی آزادی کی حمایت سے گریز کرتے ہوئے اسکی فوجی امداد کا سلسلہ بند کرے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے گذشتہ روز میڈیا بریفنگ میں کہا کہہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی رہنماؤں کے وعدوں کا احترام کرے اور تائیوان کی آزادی کی حمایت نہ کرے۔وہ چین اور تائیوان کے علیحدہ وجود کے بارے میں موقف سے دستبردار ہو۔ اور تائیوان کے معاملے پر چین کی سرخ لکیروں پر چلنا بند کرے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایک چین کا اصول اٹل ہے۔ چینی سفارت کار نے متنبہ کیا کہ تائیوان کارڈ کھیلنا لامحالہ تباہی کا باعث بنے گا اور تائیوان کی آزادی کی حمایت کرناایسا کرنے والوں کے لیے مسائل پیدا کرے گا۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں چین کے کوآرڈینیٹر اور ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری مارک لیمبرٹ نے اس سے قبل کہا تھا کہ چین مبینہ طور پر اقوام متحدہ میں چین کے قانونی حقوق کی بحالی سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ اور انہوں نے بین الاقوامی برادری میں تائیوان کی شرکت کی حمایت پر زور دیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکہ نے 1979 میں تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر کے ون چائنا پالیسی کو تسلیم کرتے ہوئےانہیں چین کے ساتھ مستحکم بنایا تھا۔مگر اس کے باوجود واشنگٹن تائی پے انتظامیہ کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور امریکہ تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے والا بڑا ملک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More