آذربائیجان کے نگورنو کاراباخ سے روسی امن دستوں کا انخلاء شروع

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے نگورنو کاراباخ سے روسی امن دستوں کا انخلاء شروع ہو گیا ہے۔
حکام کے مطابق روسی امن دستوں نے آذربائیجان کے علاقے نگورنو کاراباخ سے انخلاء شروع کر دیا ہے، جس سے وہاں ماسکو کی برسوں سے جاری فوجی موجودگی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ انخلا کا کوئی ٹائم فریم بتائے بغیر کہا کہ انخلا کا آغاز ہوگیا ہے۔
تقریباً 2,000 روسی امن فوجیوں کو نومبر 2020 میں نگورنو کاراباخ کے الگ ہونے والے جنوبی قفقاز کے علاقے میں ماسکو کی ثالثی کے معاہدے کے تحت تعینات کیا گیا تھا جس نے آذربائیجانی اور نسلی آرمینیائی افواج کے درمیان چھ ہفتوں کی لڑائی روک دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More