انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی وزارت اقتصادی امور و خزانہ نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے کہ ترکیہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مدد کا خواہاں ہے۔
وزارت کے حکام نے سرکاری میڈیا کو بتایا ہے کہ وزارت کے پاس آئی ایم ایف کے لیے کوئی سرکاری دعوت نامہ نہیں ہے۔تاہم، انہوں نے نوٹ کیا کہ ترکیہ کے لیےآئی ایم ایفکی تکنیکی ٹیم کا عملہ حال ہی میں تبدیل ہوا ہے اور نئے اراکین ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔
وزارت کے حکام نے کہا کہ جیسا کہ دوسرے ممالک میں رواج ہے۔ ٹیم کے نئے اراکین متعلقہ ملک کا تکنیکی اور معمول کا دورہ کر سکتے ہیں کیونکہ وہ ملک کے بارے میں جاننا، اسٹیک ہولڈرز سے ملنا اور ملک کی اقتصادی پالیسیوں کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔