یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں فلسطینی حامی طلبا کو کیمپس خالی کرنے کا الٹی میٹم

لاس اینجلس (پاک ترک نیوز) یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں پولیس نے پرامن فلسطینی حامی مظاہرین کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ وہاں سے نکل جائیں یا گرفتاری کا سامنا کریں۔
پولیس کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب پرامن فلسطینی حامی طلبا پر اسرائیل نوازہجوم کو حملے کئے گئے 24گھنٹے سے بھی کم وقت ہواہے ۔
پولیس کے گھیرے میں آئے فلسطینی حامی طلباء نے یہ کہتے ہوئے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے کہ وہ گرفتاری کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یونی ورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس (UCLA) کے کیمپس میں فلسطینیوں کے حامی کیمپ کو خالی کرنے کے لیے امریکی پولیس کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
کیمپس میں کشیدگی بہت زیادہ ہے جہاں ہنگامہ خیز گیئر میں سیکڑوں پولیس فورس تعینات ہے، پرامن فلسطینی حامی مظاہرین کو وہاں سے نکل جانے یا گرفتاری کا سامنا کرنے کا حکم دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More