ایران کی امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی

ایران کی امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی
تہران(پاک ترک نیوز)
امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے ایران کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے کے چند گھنٹے کے بعد ارانی صدر ابراہیم رئیسی نے سخت رد عمل دیا ہے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ امریکہ یا اسکے اتحادیوں کی جانب سے کسی بھی غلطی کا ایران کی جبن سے سخت جواب دیا جائےگا جو کہ امریکہ کیلئے پچھتاوے کے باعث بن جائے گا۔خطے میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت صرف بحران اور عدم استحکام ہی پیدا کرے گی۔
امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک مشترکہ بیان میں ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔بائیڈن نے کہا کہ امریکہ کا اٹوٹ عہد ہےکہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس مقصد کیلئے ہم اپنی طاقت کے تمام عناصر کو استعمال کرنے کیلئے تیار ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More