خضدار (پاک ترک نیوز ) بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں پانچ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا ۔
جس سے تحصیل وڈھ کے متعدد علاقے متاثر ہوئے ہیں ۔ ان میں نلی، زامری، برنگ،اورناچ کن سونارو لاٹھی کے دیہات شامل ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی کے مطابق متعدد کچی آبادیوں کو نقصان پہنچا ہےلیکن تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔
متاثرہ علاقے دوردراز پہاڑوں میں ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات ہیں ۔
اس کے باوجود پی ڈی ایم اے خیمے ، ٹینٹ ، رضائیاں ، ادویات اور خوراک متاثرہ علاقوں میں بھجوادی گئی ہیں ۔