جوکووچ آسٹریلین اوپن کے ڈرزا میں شامل ، ویزے کا مسئلہ تاحال جاری

میلبورن (پاک ترک نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس چمپئن شپ کے منتظمین نے نوواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن کے ڈرا زمیں شامل کر لیا ہے مگر ٹینس اسٹار ابھی تک ویزے کے اجراء یا ملک بدری کے حکومتی فیصلے کا انتظار کر رہا ہے۔ کیونکہ کووڈ ۔19 کی ویکسین نہ لگوانے کی بنا پرآسٹریلوی قانون کے مطابق اسے ملک بدر کیا جاسکتاہے۔
جوکووچ کے ٹورنامنٹ میں شرکت کا معاملہ تا حال کھجور میں اٹکا ہونے کے باوجود آسٹریلین اوپن کے منتظمین نے ڈراز میں ٹاپ سیڈ کو شامل کر لیا ہے۔ وہ اگلے ہفتے افتتاحی راؤنڈ میں اپنے ہم وطن عالمی نمبر 78 میومیر کیکمانووچ سے مقابلہ کریں گے۔
جنوری کے آغاز میں آسٹریلیا پہنچنے پر جوکووچ کے ویکسینیشن اور قرنطینہ کے استثنیٰ کے دستاویزات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے انکا ویزا منسوخ کر دیا گیا تھا۔البتہ وہ طریقہ کار کی بنیاد پر قانونی جنگ جیت کر اب بھی ملک میں موجود ہیں۔
مگرامیگریشن کے وزیر الیکس ہاک اس سوال پراب بھی غور کر رہے ہیں کہ حکومتی استحقاق کو استعمال کرتے ہوئے جوکووچ کوکرونا ویکسین نہ لگوانا کی بنا پر ملک بدر کر دیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More