چینی سرمایہ کاری لانے کیلئے معلوماتی کتاب پیش کی جائے گی

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی وفد پوری تیاری کے ساتھ چین پہنچا ہے ۔
پاکستان کی خواہش ہے کہ چینی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے ۔
وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین واضح کرچکے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں ، سی پیک کے سپیشل اکنامک زونز تیارہیں ، وہاں چینی ٹیکنالوجی لائی جائے ۔
چینی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ایک کتاب تیارکی گئی ہے ۔ جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بتائے گئے ہیں ۔
اس کتاب میں ہرشعبے میں سرمایہ کاری کی گنجائش اور حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی سہولتوں سے متعلق بھی بتایا گیا ہے ۔
پاکستانی وفد کے ارکان چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو یہ کتاب پیش کریں گے۔ جسے وہ بزنس انڈیکس کی طرح اپنی مرضی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں ۔
اس کتاب کا مقصد ملک می سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More