اسرائیل ممکنہ طور پر سعودی عرب کا اتحادی ہو سکتا ہے ، شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر سعودی عرب کا اتحادی ہو سکتا ہے ۔ایران اورسعودی عرب پڑوسی ہیں ایک دوسرے سے چھٹکارا نہیں پاسکتے۔بہتر ہے کہ بقائے باہمی کے اصول کے تحت رہا جائے۔
امریکی میگزین کو انٹرویو میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم اسرائیل کودشمن کے طورپرنہیں دیکھتے۔ اسرائیل ممکنہ طورپرسعودی عرب کا اتحادی ہوسکتا ہے۔ امید ہے فلسطین اوراسرائیل کا تنازع جلد حل ہوجائے گا۔ سعودی عرب اسرائیل کوممکنہ اتحادی کے طورپردیکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پروا نہیں کہ امریکی صدرجوبائیڈن میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اورریاض امریکا سے مزید مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں رٹز کارلٹن کا واقعہ سعودی حکومت کی جانب سے کرپٹ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن تھا۔ کرپٹ افراد کوہوٹل میں رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ زیرحراست نہیں تھے۔ انہیں 2 آپشنز دئیے گئے تھے یا تو تصفیہ کرلیں یا پھرقانونی کارروائی کا سامنا کریں۔ ان میں سے 95 فیصد نے تصفیے پراتفاق کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More