آئی سی سی کاپلیئرز آف دی ایئر نامزدگی،رضوان اور شاہین شامل

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی ائیر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، جو روٹ اور کین ولیمسن کو پلیئر آف دی ائیر کیلئے نامزد کیا گیا۔ قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے رواں سال میں ٹی ٹوئنٹی میں کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ کیچز، زیادہ چھکوں اور سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بنایا۔
شاہین آفریدی نے 36 بین الاقوامی میچوں میں 78 وکٹیں حاصل کیں۔
محمد رضوان کلینڈر ایئر میں 2 ہزار سے زائد رنز بنانے والے واحد بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔ محمد رضوان نے 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 1915 رنز بنائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More