بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافہ

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) نیپرا نے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کرلی ہے ۔ جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں تین روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔
عوامی سماعت چیئرمین نیپرا انجینئر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی ،جس میں نیپرا ممبران انجینئر رفیق احمد شیخ اور انجینئر مقصود انور خان بھی موجود تھے۔
سی پی پی اے جی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی، ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق یہ اضافہ 3 روپے 99 پیسے بنتا ہے ،اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا ۔ اس بار مارچ کی نسبت اپریل میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپیہ 13 پیسے زیادہ چارج کیے جائیں گے جو جون کے بلوں میںشامل ہوں گے ۔ اس فیصلے کااطلاق ڈسکوز کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا اس میں کے الیکٹرک صارفین شامل نہیں ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More