ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس کی جانب سے گیس کی برآمدات کی ادائیگیاں روسی روبل میں کئے جانے کی پابندی پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد اب شیل کی روسی گیس خریدنے میں ناکامی لندن کی روس مخالف پالیسیوں کا ایک ضمنی اثر ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نےلندن روس مخالف ہر چیز کا رہنما بننا چاہتا ہے۔ وہ واشنگٹن سے بھی آگے رہنا چاہتا ہے۔اور، دیگر یورپی یونین ممالک کے برعکس برطانیہ نے گزپروم بنک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں اور اب وہ روسی گیس کے لیے روبل میں بھی ادائیگی کرنے سے قاصر ہے۔
کریمیلن کے ترجمان کے مطابق غیر دوست ممالک کے خریداروں کی طرف سے روسی پائپ لائن گیس کی روبل میں ادائیگی کا نیا طریقہ کار 1 اپریل سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔ پاک ترک نیوز کی حاصل کردہ معلومات کے مطابق روسی گیس کے خریداروں کو گیس کی فراہمی کی ادائیگی کے لیے گزپروم بنک کے ساتھ خصوصی روبل اور غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس کھولنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ نامکمل ادائیگی کی صورت میں، روسی کسٹمز ڈیپارٹمنٹ ڈیلیوری پر پابندی لگانے کا مجاز ہے۔ تاہم روس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے کنٹرول کے لیے حکومتی کمیشن کو انفرادی خریداروں کے لیے ان قوانین سےاستثنیٰ جاری کرنے کا حق حاصل ہے۔
سابقہ پوسٹ