سابق وزیراعظم عمران خان نے قائداعظم اور علامہ اقبال کیساتھ خاندان کے افراد کی تصویر شیئر کر دی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے 1930میں ہونے والی گول میز کانفرنس کی ایک یاد گاری تصویر شیئر کی دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر میرے خاندان کے لیے فخر کا باعث ہے کیونکہ اس میں میرے دادا کے بھائی محمد زمان خان (جن کے نام پر زمان پارک قائم کیا گیا) اور میرے خالو جہانگیر خان بھی موجود ہیں، انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بائیں جانب سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
اس تصویر میں قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے ساتھ عمران خان کے خاندان کے افراد موجود ہیں، جن کا تعارف انہوں نے خود کرایا اور کہا کہ یہ ان کیلئے باعث فخر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More