سکاٹ لینڈ نے برطانیہ سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم کا شیڈول جاری کردیا

ایڈنبرا (پاک ترک نیوز) سکاٹ لینڈ نے برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کا شیڈول جاری کر دیا۔
سکاٹش وزیر اعظم نکولا اسٹرجن 2023 کے موسم خزاں میں ایک ریفرنڈم کروانے کا منصوبہ رکھتی ہیں ۔
اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کی سربراہ نے برطانیہ سے علیحدگی کے حوالے سے پارلیمان میں ایک نئے ریفرنڈم کے لیے اپنا روڈ میپ پیش کر دیا ہے۔
ریفرنڈم میں ملک کے تقریباً 5.5 ملین باشندے برطانیہ سے علیحدگی حاصل کرنے یا برطانیہ کے ساتھ رہنے کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔
سکاٹش وزیر اعظم اسٹرجن بریگزٹ کے بعد سکاٹ لینڈ کو ایک آزاد ملک کے طور پر یورپی یونین میں واپس لانے کی خواہاں ہیں ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More