شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ دوئم کی نئی تصویر جاری کردی

لندن (پاک ترک نیوزا) شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ دوئم کی نئی تصویر جاری کی گئی ہے۔
سرکاری تدفین سے قبل شاہی خاندان کے آفیشل اکاونٹ سے ملکہ کی مسکراتی تصویر پوسٹ کی گئی ہے، جس کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر لی گئی تھی۔ساتھ ہی یہ پیغام بھی درج ہے کہ آج لاکھوں لوگ ملکہ کی شاندار زندگی کو یادگار بنانے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔
یاد رہے کہ ملک برطانیہ کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ کو ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ بادشاہ چارلس ملکہ برطانیہ الزبتھ کی بادشاہت کے خاتمے کا رسمی اعلان کریں گے۔اعلان کے بعد شاہی سُنار ملکہ کا تاج ان کے تابوت سے ہٹا دیں گے۔ ملکہ الزبتھ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
پاکستانی وقت کے مطابق ویسٹ منسٹر ہال کے دروازے صبح ساڑھے 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے، دوپہر 12 بجے ویسٹ منسٹر ایبے کے درواز ے سروس کے لیے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔
سہ پہر 02:30 پر ملکہ کے تابوت کو کوئن کمپنی کے جوانوں کا گروپ نیوی گن کیرج لے کر جائے گا، سہ پہر 2:52 پر ملکہ کے تابوت کو ویسٹ منسٹر ہال کے مغربی گیٹ پرلایا جائے گا، ملکہ الزبتھ دوم کی آخری سومات کی سروس سہ پہر 3 بجے شروع ہو گی۔
شام 4 بجے برطانوی قومی ترانے کے ساتھ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کی سروس اختتام پذیر ہوگی، شام سوا 4 بجے ملکہ کی میت کا جلوس ویلنگٹن آرچ پہنچے گا، شام 5 بجے ملکہ کے تابوت کو جلوس کے ساتھ ونڈسر قلعہ کی جانب روانہ کیا جائے گا۔
رات ساڑھے 11 بجے ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین کی رسم ہو گی، ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے پہلو میں ونڈسر قلعہ میں کی جائے گی۔

ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے سلسلے میں آج برطانیہ میں عام تعطل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر شمعیں روشن کر کے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More