کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کورونا کے پھیلائوکے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 7کو ایک ہفتے کیلئے موخر کیا جا سکتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا دنیا بھر میں اثر انداز ہو رہا ہے ۔پاکستان سپر لیگ کے دوران اگر کورونا وبا میں اضافہ ہوا تو پلان کے مطابق لیگ کو ایک ملتوی کیلئے ملتوی کیا جا سکتا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ ہم کورونا سےبچاؤ کے لیے جتنی تیاری کرسکتے تھے ہم نے کی، پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے۔ کھلاڑیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور لےجائیں گے، ہمارے پاکستانی کھلاڑی اسٹارز ہیں۔
چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ کورونا زیادہ پھیلنے کی صورت میں پلان کے تحت لیگ کو ملتوی کیا جائے گا جبکہ تیاری کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے وقفہ کے بعد دوبارہ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔
سابقہ پوسٹ