بیوی کے مرنے کے 7 سال بعد اس کی جگہ شوہر کو نوکری دینے کا حکم

لاہور (پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کے مرنے کے 7 سال بعد اس کی جگہ شوہر کو نوکری دینے کا حکم دے دیا ۔ جسٹس شان گل نے 33 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ۔ جس میں لکھا ہے کہ بیوی کی جگہ خاوند کو نوکری دینے کے قوانین میں تبدیلی کی جائے ۔ موجودہ قوانین کے تحت خاوند کے مرنے کے بعد بیوی کو نوکری ملتی ہے مگر بیوی کے بعد خاوند کوملازمت پر نہیں رکھا جاتا ۔
پنجاب حکومت نے موقف اختیار کیا تھا کہ قانون صرف بیوہ کو خاوند کی جگہ نوکری دینے کی اجازت دیتا ہے ۔ اس پر عدالت نے لکھا کہ پنجاب حکومت کا جواب مضحکہ خیز ہے ۔ اکیسویں صدی میں عورت اور مرد کو یکساں حقوق حاصل ہیں ۔ عورت کے مرنے پر مرد کو نوکری نہ دینا خود عورت کے ساتھ امتیازی سلوک ہے ۔ اسی ملک میں بے نظیر بھٹو وزیراعظم رہ چکی ہیں ۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی پاکستانی ہے ۔ آج عورت کی تعلیم کی شرح مردوں سے زیادہ ہے ۔ لہذا قوانین میں تبدیلی جائے اور درخواست گزار گل محمد صدیق کو اس کی مرحومہ بیوی کی جگہ کلرک تعینات کیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More