ایران کی جوہری تنصیبات پر کل حملہ کر سکتے ہیں ،اسرائیل

تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیلی فضائیہ کے نامزد ایئر چیف جنرل ٹومربار کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر کل حملہ کر سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جنرل ٹومر بار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس ایران کے جوہری پروگرام پر مستقبل قریب یا کل ہی کامیابی سے حملہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ایک بیان میں اسرائیلی فضائیہ کے نامزد ائیرچیف نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل کل ہی ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل بہت آسانی کے ساتھ ایران کا جوہری پروگرام تباہ کرسکتا ہے، یہ ہم سے صرف ایک ہزار کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، کوئی وجہ نہیں کہ ہم اسرائیل کے جوہری پروگرام کو چلنے دیں۔
یا د رہے کہ جنرل ٹومر اپریل میں اسرائیلی فضائیہ کی کمان سنبھالیں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More