دنیا کا سب سے بڑا ائرفائٹر طیارہ شیرانی کے جنگلات کی آگ بجھائے گا

کوئٹہ ( پاک ترک نیوز ) بلوچستان کے ضلع شیرانی میں چلغوزے اور دیودار کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے ایران مدد کو آگیا ۔
ایران کی جانب سے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے دنیا کا سب سے بڑاائرفائر فائٹر طیارہ فراہم کردیا گیا ہے ۔
پاکستانی حکام کے مطابق طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث واپس ایران بھجوایا گیا ہے جہاں سے وہ آج نورخان ائربیس راولپنڈی میں لینڈ کرے گا۔
ایلوشین-76 ( Ilyushin-76) نامی یہ فائر فائٹر طیارہ نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا میں سب سے بڑی فائر فائٹر طیارہ ہے جو بیک وقت 40 ٹن پانی فضا سے اپنے ہدف پر چھوڑ سکتا ہے۔
اس خصوصی طیارے کی کوئٹہ ایئرپورٹ پر اترنے کی گنجائش موجود نہیں تھی۔اس لیے یہ نورخان ائربیس راولپنڈی سے پرواز کرتا ہوا شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے ریسکیو آپریشن کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اس ایرانی جہاز کو اس کی بہترین کارکردگی کی بنا پر جارجیا، آرمینیا اور ترکی کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔ترکی کے جنگلوں کی آگ بجھانے کے عمل کے دوران بین الاقوامی اداروں نے اسے دنیا کا بہترین فائٹر طیارہ قرار دیا تھا۔

شیرا نی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے پاک آرمی کے دو ہیلی کاپٹر بھی استعمال میں لائے جارہے ہیں اور اب تک پچاس خاندانوں کو ریسکیو کرکےریلیف کیمپ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More