اردوان پیوٹن سے فوری جنگ بندی کی اپیل کریں گے،ترک صدارتی ترجمان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ ترکی کے صدر اردوان روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے جنگ بندی کی اپیل کریں گے۔قالن نے مزید کہا کہ ترک رہنما روس اور یوکرین کے درمیان "رہنماؤں کی سطح پر” بات چیت بھی کریں گے جو ترکی میں ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترک رہنما کے ترجمان نے کہا کہ صدر رجب طیب اردگان اتوار کو اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ایک کال میں ماسکو کے یوکرین پر حملے کے بعد "فوری طور پر اس جنگ کو ختم کرنے” پر زور دیں گے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نے روسی ہم منصب پیوٹن سے فوری جنگ بندی کی اپیل کریں گے۔

ترک صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے ہفتہ کو نجی این ٹی وی کے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ "صدر انہیں وہ پیغام پہنچائیں گے جو ہم نے شروع سے دہرایا ہے: اس جنگ کو فوری طور پر ختم کریں، جنگ بندی اور مذاکرات کو ایک موقع دیں، ایک انسانی راہداری قائم کریں اور انخلاء کریں”۔

 

#attack#PakTurkNews#rajabtayyaburdugaan#ukrainecrisis#vladimirputin#warrussiaturkey