اردوان کی یو اے ای دورہ سے قبل اہم نیوز کانفرنس، بڑا اعلان کردیا

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترک صدر ابوظہبی کیلئے روانہ ہونے سے قبل اپنے دورہ متحدہ عرب امارات کے حوالے سے کہا ہےکہ وہ ایسے اقدامات کرنے جارہے ہیں جو ترکی اور امارات کے آئندہ پچاس سالہ تعلقات اور تعاون کا تعین کریں گے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خطے کے استحکام کیلئے اہم قرار دیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترکی اپنے برادر خلیجی ممالک کے استحکام اور تحفظ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔اردوان نے اس موقع پر کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو شیخ محمد بن زائد کے دورہ انقرہ سے ایک نیا آغاز ملا ہے۔دونوں ممالک کی تجارت میں اضافے کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔یاد رہے کہ ترکی اور یو اے ای کی دوطرفہ تجارت کا حجم آٹھ ارب ڈالر ہے۔

#erdogan_in_uaeturkey