اسلام دشمنی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا، ترک صدر

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر طیب اردوان کاکہنا ہے کہ اسلام دشمنی کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہو گا ۔ امت مسلمہ اسی وقت خوشحال ہوگی جب آپس میں اتحاد اور یگانگت کو رواج دیں گے۔
ترک صدر نے کہا ہے کہ اللہ اپنی آخری کتاب میں خوشخبری سناتا ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ مولانا رومی بھی فرماتے ہیں کہ نا امیدی کے بعد امیدیں جنم لیتی ہیں۔
ترک صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ مسلمان اسی وقت خوشحال اور آسودہ ہوسکتے ہیں جب اپنی صفوں میں اتحاد اور یگانگت قائم کریں اور اسلام دشمنی، نفرت اور نسل پرستی جیسی برائیوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کریں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد آسانی اور آسودگی کا دور آئے گا جس کا ہم بھرپور لطف اُٹھائیں گے جس کے لیے ضروری ہے کہ ابھی ہم احتیاطی تدابیر اپناتےہوئے اس وبا کے خلاف جنگ کریں۔

#PakTurkNews#rajabtayyaburdugaanturkey