اقوام متحدہ کو اصلاحات کی ضرورت ہے ، رجب طیب ایردوان

 

انقرہ (پاک ترک نیوز)ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پہلی عالمی جنگ کے بعد قائم ہونے والی اقوام متحدہ ایک طویل عرصے تک انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

رجب طیب ایردوان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو تبدیلیوں کی ضرورت ہے "اس نظام کا اس کے موجودہ فارمیٹ میں کام کرنا ، جو اسلامی دنیا کیلئے کچھ نہیں کرتا ، افریقی ، لاطینی امریکی اور جنوبی ایشیائی ریاستوں کی ضروریات کو نظر انداز کرتا ہے اور صرف پانچ طاقتوں کے مفادات کی پیروی کرتا ہے” ترک صدر نے کہا ایسی صورتحال میں یہ ناممکن ہےکہ اب کوئی بھی اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ڈھانچے میں اصلاحات کی ضرورت سے انکار نہیں کر سکتا۔

ErdoganTRTturkeyUNOWorld Form