باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے اعلان کیا کہ آذربائیجان کی فوج کو کاراباخ کے اسٹریٹیجک شہر لاچین میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
الہام علیئیف نے ٹویٹر پر کہا، "آج، 26 اگست کو، ہم – آذربائیجانی – لاچین شہر واپس آئے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ آذربائیجان کی فوج اب لاچین شہر میں تعینات ہے۔ زبوخ اور سوس کے دیہات کو کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔
الہام علیئیف نے اس موقع پر لاچین کے تمام باشندوں اور آذربائیجان کے لوگوں کو بھی مبارکباد دی اور اعلان کیا: "لاچین زندہ باد! آذربائیجان زندہ باد!”
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لاچین شہر کے مرکز میں ایک عمارت پر آذربائیجان کا جھنڈا بلند کیا گیا ہے۔
فوجیوں کے ایک گروپ کے ہمراہ آرمی کور کے کمانڈر میجر جنرل کنان سیدوف نے کہا کہ آذربائیجانی فوج نے لاچین شہر کے ساتھ ساتھ زبوخ اور سوس کے دیہات کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
لاچین کاراباخ اور آرمینیا کے شہر خانکنڈی کے درمیان راستے پر واقع ہے۔
ادھر ترک وزارت خارجہ نے بھی لاچین شہر اور زبوح اور سوس کے دیہاتوں کی آذربائیجان کو واپسی کے حوالے سے بیان دیا۔
ترک وزارت نے کہا کہ "ہمیں خوشی ہے کہ لاچین شہر اور زبوہ اور سوس کے دیہات کو 9 نومبر 2020 کے سہ فریقی اعلامیے میں بیان کردہ مسائل کے مطابق جاری عمل کے تحت آج آذربائیجان کو واپس کر دیا گیا ہے۔”