ایکسپو2020 میں ترکی کی شرکت تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے:ترک سفیر

دبئی (پاک ترک نیوز)متحدہ عرب امارات میں ترکی کے سفیر توگائے تیونسر نے کہا ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی میں ان کے ملک کی شرکت تعاون کے نئے دور اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی علامت ہے۔ یہ نمائش ترکی کی سیاحت ، زیورات ، ٹیکنالوجی اور تعمیر سمیت کئی شعبوں پر مبنی مضبوط اور متنوع معیشت کے اظہار کاایک موقع ہے۔

وام نیوز سے گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارت پر بات کرتے ہوئے تیونسر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ترکی کی تجارت 8ارب50کروڑ امریکی ڈالر ہے جس میں اضافہ ہورہا ہے۔ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں دوطرفہ تجارت میں100 فیصد اضافہ ہواہے۔ ، جس کی اس خطے کو ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو 2020 دبئی ترکی کے سیاحتی شعبے کو بھی فروغ دے گی جو ہمارے ملک کا ایک اہم شعبہ ہے۔

انہوں نے کہا ترکی میں بہت سے لوگ سیاحت سے اپنی آمدنی کما رہے ہیں ، چاہے وہ گائیڈ ہوں ، ہوٹل کے ملازم ہوں ، یا کھانے کی پیداوار یا پروسیسنگ سے وابستہ ہوں،ہمارے ملک میں کووڈ 19 سے پہلے آنے والوں سیاحوں کی تعداد سالانہ تقریبا 3کروڑ تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپو 2020 دبئی ترکی کی متنوع سیاحت کے وژن بشمول متحدہ عرب امارات اور خلیجی خطےکے حوالے سےشراکت کو فروغ دے گا۔ ہم دکھائیں گے کہ ترکی سیاحت کے لیےمزید تیارہے۔

ایکسپو 2020 دبئی میں ترکی کے کمشنر جنرل ، مکرم اکسوئے نے ایسے وقت مییں جب دنیا کو فوڈ سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے ، اپنے ملک کی خوراک اور زراعت کے شعبوں کے استحکام کی اہمیت کو اجاگر کرتے کہا کہ ترکی اورگینک کھانے تیار کرتا ہے اور ہم دنیا کو ان کھانوں کی فراہمی کے لیے تیار ہیں۔اس کے علاوہ گاڑیاں بنانے خصوصا الیکٹرک گاڑیوں کا مستحکم شعبہ ہے۔ پائیداری ضلع میں واقع ، ایکسپو 2020 دبئی میں ترکی کا پویلین ‘تہذیبوں کے ماخذ سے مستقبل کی تخلیق’ کے موضوع کے تحت بنایا گیا ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک

Dubaiexpo 2020turkeyUAE