برطانیہ ترکی کو الیکٹرک ریلوے لائن کیلئے 2ارب 30کروڑ ڈالر قرض دے گا

لندن (پاک ترک نیوز) برطانوی حکومت نے ترکی کو تیز رفتار ریلوے لائن کے لیے قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔
برطانیہ ترکی کو تیز رفتار ریلوے لائن کیلئے 2.3بلین ڈالر قرض دے گا۔
ترک دارالحکومت انقرہ کو ساحلی شہر ازمیر سے ملانے والی 503کلو میٹر (312)میل لمبی تیز رفتار الیکٹرک ریلوے کی تعمیر کیلئے کو برطانیہ کا ایکسپورٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ 2.3بلین ڈالر قرض دے گا ۔
یو کے ایکسپورٹ فنانس کے مطابق یہ قرض کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں کام آئے گا ۔

یہ قرض ترکی اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنے کی تازہ ترین مثال ہے۔ ترکی برطانیہ کی دوسری سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، اور دونوں ممالک نے گزشتہ دسمبر میں آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

#ANKARA#electrictrain#england#PakTurkNewsLondonturkey