ترکیہ۔ حکمران اے کے پارٹی کا "ترکی کی صدی” کے وژن کا اعلان، اردوان کا تقریب سے خطاب

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کےصدر رجب طیب اردوان نے حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کی جمہوریہ کی نئی صدی کے لیے نئے ویژن دستاویز "ترکی کی صدی” کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ایسے انقلاب کا نام ہے جو جمہوریت، ترقی اور امن لائے گا۔ اور دنیا کے ہر کونے میں فلاح و بہبودکا ضامن ہوگا۔
انہوں نے دارالحکومت انقرہ میں جمعہ کی شب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا کو اہم چیلنجز کا سامنا ہے، ہم ترکی کی صدی کے ساتھ اپنی جمہوریہ کی نئی صدی کا مضبوط آغاز کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم ترک جمہوریہ کی پہلی صدی کے آخری سال میں داخل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں، توہم” ترکی کی صدی "کے عہد پر بھی اکٹھےہیں۔
اردوان نے کہاکہ ہم اپنے ملک کو سیاست، معیشت، ٹیکنالوجی، فوجی اور سفارت کاری کے تمام شعبوں میں دنیا کی 10 بڑی ریاستوں میں سے ایک بنا کر ترکی کی صدی کو حقیقت کا جامہ پہنائیں گے۔ہم پوری انسانیت کے ساتھ یہ پیغام بانٹتے ہیں کہ ترکی کی صدی ایک انقلاب کا نام ہے جو دنیا کے کونے کونے میں جمہوریت، ترقی، امن اور فلاح و بہبود لائے گا۔
صدراردوان نے گزشتہ 20 سالوں میں اے کے پارٹی کو درپیش بہت سے چیلنجوں کا ذکر کیا اور کہا کہ انہوں نے ترک عوام کی حمایت سے ان تمام چیلنجوں پر قابو پالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ان حالات کو ختم کر دیا ہے جنہوں نے بغاوتوں کی راہ ہموار کی تھی۔اور ہمارے صدی کے ترک وژن کے اولین اہداف میں سے ایک نیا آئین تیار کرنا ہے جو قومی امنگوںکا ترجمان ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ نئے آئین کو اس طرح تیار کرنے کا عزم رکھتے ہیںجو ترکی کی صدی کے مطابق ہو اور اسے ہماری پارلیمنٹ اور قوم کی منظوری سے نافذ کیا جائے۔ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ نیا آئین ترک عوام کی فلاح و بہبود میں اضافے کے ساتھ ساتھ قانون کی حکمرانی، اجتماعیت، انصاف، مساوات اور آزادی کی ضمانت دے گا۔

#akparty#ANKARA#pakturkews#rajabtayyaburdganturkey