ترکیہ سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے گیارہویں پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترکیہ سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر گیارہویں پروز اسلام آباد پہنچ گئی ۔ترکیہ سے آنے والے امدادی سامان میں سیلاب متاثرین کے لیے ادویات، کھانے پینے کی اشیا، ٹینٹ اور خیمے شامل ہیں۔
تفصیلات کےم طابق ترکیہ ائرفورس کے امدادی طیارے نے وفاقی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی۔وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، احسن اقبال اور شیری رحمن نے امدادی سامان وصول کیا۔ترکیہ نے ٹرین کے ذریعے بھی سیلاب متاثرین کے لیے امداد پہنچائی ہے۔
پاکستان میں بدترین سیلابی صورت حال کے بعد اندرون ملک کے علاوہ دنیا بھر سے امدادوصول ہو رہی ہے جب کہ ترکی سے اس سلسلے میں گیارہ طیارے پاکستان چکے ہیں۔

#airforce#flood#floodarea#floodeffecitve#islamabad#PakTurkNews#plane#ranasanaullah#tukia#turkePakistanturkey