ترکیہ میں زیر زمین گیس ذخیرہ کرنے کے یورپ کے سب سے بڑے یونٹ کا افتتاح ہو گیا

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکئی نے اپنی قدرتی گیس ذخیرہ کرنے کی قومی استعداد میں اضافہ کرتے ہوئے یورپ میں زیر زمین گیس ذخیرہ کرنے کےسب سے بڑے سٹوریج کاطویل انتظار کے بعد افتتاح کر دیا ہے ۔
گذشتہ روزصدر رجب طیب ایردوان نے تقریب میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ اس سٹوریج نے سلیوری کو یورپ میں زیر زمین گیس ذخیرہ کرنے کی سب سے بڑی سہولت بنا دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سہولت کے شامل ہونے کے بعد کھپت کے شدید دباؤکے دوران بھی ہمارے ملک کی طلب کا ایک چوتھائی خود پورا کرنے کے قابل ہو جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ دو آف شور پلیٹ فارمز جو مقامی ذرائع سے تیار کیے گئے تھے۔اس سٹوریج کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کام کے حصے کے طور پر سلیوری کے قریب قائم کیے گئے تھے۔ ایردوان نے کہا کہ تقریباً 18 کنوؤں پر توسیعی کام کیا گیا۔
ترکیہ اس سال اپنے گیس ذخیرہ کرنے والے یونٹوں کو بھر رہا ہے کیونکہ درآمد پر انحصار کرنے والے ملک نے موسم سرما سے پہلے توانائی کی فراہمی کو محفوظ بنانے اور توانائی کی قیمتوں سے نمٹنے کی کوشش کی ہے۔جو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد بڑھی تھیں۔
سلیوری قدرتی گیس ذخیرہ کرنے کا پلانٹ ملک میںگیس ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ سےاسے 4.6 بلین کیوبک میٹر (bcm) گیس کو ذخیرہ کرنے کے قابل بنائے گا۔ جبکہ اس سے پہلےیہ گنجائش 3.2 بلین کیوبک میٹر تھی۔سلیوری سائٹ کی شمولیت سےاب ملک میں یومیہ 28 ملین کیوبک میٹر گیس نکالنے کی صلاحیت کو بڑھا کر 75 ملین کیوبک میٹر کر دیا گیا ہے۔
مزید براںملک کے دوسرے سٹوریج یونٹ "جھیل تز” میں صلاحیت بڑھانے سے متعلق کام بھی جاری ہے۔ وسطی اکسرے صوبے میں واقع، اس سہولت میں فی الحال سالانہ بنیادوں پر 1.2 بلین کیوبک میٹرتک قدرتی گیس ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

#ANKARA#istanbul#PakTurkNews#turkiaGasPetrolturkey