ترکیہ کے مقبول سیاستدان امام اولو کی سزا کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے مقبول سیاستدان اور استنبول کے میئر امام اولو کی سزا کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
ترکیہ کے ہزاروں شہریوں نے استنبول کے میئر امام اولو کو عدالت کی جانب سے دو سال سے زائد قید اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی کے فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں امام لولو کی حمایت میں لکھے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نے حقوق، قانون اور انصاف، اے کے پی کے حساب کا دن بھی جلد آئے گا کے نعرے لگائے اور حکمران جماعت کو امام لولو کی مقبولیت سے خوفزدہ قرار دیا۔
یاد رہے کہ 14 دسمبر کو ترک عدالت کی جانب سے ترک صدر اردوان کے مضبوط حریف امام اولو کو دو سال اور سات ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ ان پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی بھی عائد کی گئی تھی۔

 

 

##ANKARA#istanbul#PakTurkNews#turkiaturkey